Welcome to The Indian Awaaz   Click to listen highlighted text! Welcome to The Indian Awaaz

38 فیصد برطانوی شہری اس بات کے حق میں ہیں کہ برطانیہ کو یورپی یونین کا حصہ رہنا چاہیے جبکہ یورپی یونین سے اخراج کے حق میں برطانوی ووٹرز کی تعداد 34 فیصد ہے۔ یہ بات TNS کی طرف سے کرائے جانے والے ایک جائزے سے معلوم ہوئی ہے جس کے نتائج آج بدھ کے روز شائع کیے گئے۔ یورپی یونین میں رہنے یا اس سے نکل جانے کے سوال پر برطانیہ میں ایک عوامی ریفرنڈم 23 جون کو منعقد ہونا ہے۔ اس جائزے میں 1198 ووٹرز کی رائے لی گئی۔ اس آن لائن سروے کے مطابق 28 فیصد برطانوی رائے دہندگان ابھی تک اپنی کوئی حتمی رائے قائم نہیں کر پائے۔

Click to listen highlighted text!