Welcome to The Indian Awaaz   Click to listen highlighted text! Welcome to The Indian Awaaz

      بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمیانہ درجے کے کاروباری اداروں کے وزیر نتن گڈکری نے امید ظاہرکی کہ سبھی طرفین کی طرف سے مربوط کوششوں سے بھارت میں بانس کی صنعت 25سے 30 ہزارکروڑروپےکی مالیت کی ہوجائے گی۔ بانس سے متعلق ٹیکنالوجی ،مصنوعات اورخدمات کے بارے میں ایکورچوئل نمائش سے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ جنابگڈکری نے اس کی مانگ اور شجرکاری میں اضافے کے لئے بانس کے مختلف النوع استعمال کوضرورت کو اجاگر کیا۔ وزیرموصوف نے کہا کہ جلد ہی تمام قومی شاہراہوں کی بھارتی اتھارٹیکے زیر انتظام تمام سڑکوں کے لئے پٹ سن اورناریل کے ریشوں سے بنے گدّوں کے استعمالکو لازم کردیا جائے گا۔
Click to listen highlighted text!