इंडियन आवाज़     28 Sep 2023 12:46:38      انڈین آواز

بھارت-سعودی عرب ساجھے داری، خطے اور دنیا کے فلاح وبہبود کیلئے بے حد اہم ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادے محمد بن سلمان السعود سے نئی دلی میں بات چیت کی

AMN / NEW DELHI

وزیراعظم نریندرمودی نے نئی دِلی میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادے اور وزیراعظم محمد بن سلمان بنعبدالعزیز السعود کے ساتھ آج دوطرفہ اور وفد کی سطح کی بات چیت کی۔ دونوں رہنماوںنے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلووں کا جائزہ لیا اور بھارت-سعودی عرب اہم نوعیت کیساجھے داری کی صلاحیتوں کو مزید بروئے کار لانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔جناب مودی نے کہاکہ بھارت-سعودی عرب ساجھے داری، خطے اور دنیا کے استحکام اور فلاحوبہبود کیلئے بے حد اہم ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ بھارت، مغربی ایشیا اور یوروپ کے درمیانایک تاریخی اقتصادی کوریڈور شروع کرنے کے بارے میں کَل فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظمنے کہاکہ یہ کوریڈور نہ صرف دونوں ملکوں کو جوڑے گا، بلکہ ایشیا، مغربی ایشیا اور یوروپکے درمیان اقتصادی ترقی اور ڈیجیٹل کنکٹی ویٹی فراہم کرنے میں بھی مدد کرے گا۔

جناب مودی نےکہا کہ ولی عہد شہزادے کی قیادت اور وژن 2030 کے تحت سعودی عرب میں بے انتہااقتصادی ترقی ہوئی ہے۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادے نے کہا کہ بھارت-سعودی عربتعلقات کی تاریخ کے دوران کبھی بھی کوئی نااتفاقی نہیں ہوئی ہے، بلکہ دونوں ممالککے مستقبل کی تعمیر کیلئے اشتراک اور مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

بھارت-سعودی عرباسٹریٹجک ساجھے داری کونسل کی پہلی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نے کہاکہ بھارت کیلئے سعودی عرب اس کے انتہائی اہم ساجھے داروں میں سے ایکہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کی دو بڑی اور تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت کے طور پرپورے خطے میں امن و استحکام کیلئے آپسی اشتراک ضروری ہے۔

جناب مودی نےکہاکہ بات چیت کے دوران دونوں ملکوں نے ساجھے داری کو اگلی سطح پر لے جانے کیلئےکئی اقدامات کی نشاندہی کی ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ آج کی بات چیت سے تعلقات کو نئیتوانائی اور سمت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ ہمیں بنی نوع انسان کی فلاح وبہبود کیلئے ایک ساتھ مل کر کام کرنے کا حوصلہ بھی فراہم کرے گا۔ میٹنگ کے بعددونوں رہنماوں نے بھارت-سعودی اسٹریٹجک ساجھے داری کونسل کی پہلی میٹنگ کی نکات پردستخط کئے۔

ولی عہد شہزادےبھارت کے تین دن کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ اُن کا آج صبح راشٹرپتی بھون میںباضابطہ خیرمقدم کیا گیا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی نےسعودی عرب کے ولی عہد شہزادے کا خیرمقدم کیا۔ وہ آج شام راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ سے ملاقات کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

خبرنامہ

سرکار دو عالم ﷺ کی شخصیت سراپا رحمت ہے

ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی سنبھلی سارے نبیوں کے سردار حضور اکرم ...

نوح فسادمیں ملزم بنایاگیاایک اوربے گناہ ضمانت پر رہا

مولانا ارشدمدنی کی ہدایت پر جمعیۃعلماء ہند کی قانونی امدادک ...

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کا کنور دانش علی سے اظہار یکجہتی

قومی صدر ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے کی ملاقات- نئی دہلی، و ...

MARQUEE

World Tourism Day 2023: Govt Launches ‘Travel for LiFE’ Campaign

By Vinit Wahi On the occasion of World Tourism Day 2023 today, the Ministry of Tourism (Northern Region) u ...

Santiniketan inscribed on UNESCO World Heritage List

AMN / WEB DESK Santiniketan, the famed place where great poet Rabindranath Tagore built Visva-Bharati over ...

Bindeshwar Pathak; India’s Toilet Crusader

Obituary Pathak stood as a beacon of hope for countless individuals across India. His pioneering efforts i ...

MEDIA

Grand arrangement for media to cover G 20 Summit

ANDALIB AKHTER FROM G20 MEDIA CENTRE The rising power of India can be sense in the G 20 Summit as around 10 ...

Dr. Vasudha Gupta assumes charge as Principal DG of Akashvani and NSD

Senior Indian Information Service officer Dr. Vasudha Gupta has assumed charge as the Principal Director Gener ...

SCIENCE / TECHNOLOGY

ISRO prepares to revive Chandrayaan 3’s Lander and Rover on Moon from sleep during lunar sunrise

AMN Indian Space Research Organisation is set to establish contact with Chandrayaan 3 Lander and Rover whi ...

ISRO successfully performed a key manoeuvre of its solar mission Aditya-L1

AMN / WEB DESK Indian Space Research Organisation (ISRO) today successfully performed a key manoeuvre of it ...

@Powered By: Logicsart