Welcome to The Indian Awaaz   Click to listen highlighted text! Welcome to The Indian Awaaz

WEB DESK

جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ آتم نربھر بھارت ایک قومی جذبہ ہے نہ کہ صرف ایک اقتصادی مہم، جس پر ملک کے ہر شہری کو فخر ہے۔ انھوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ خودکفیل بھارت کا منتر ملک کے دور دراز گاﺅں تک پہنچ رہا ہے۔ کولکتہ کے رنجن کی جانب سے پوچھے گئے اِس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ خودکفالت کا کیا مطلب ہے؟ وزیر اعظم نے کہا کہ خودکفالت کیلئے پہلی شرط یہ ہے کہ اپنے ملک کی چیزوں پر فخر کیا جائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ صرف بڑی چیزوں سے ہی بھارت خودکفیل بنے گا بلکہ ٹیکسٹائلس، دستکاری کے سامان، الیکٹرانک آلات اور موبائل جیسے دوسرے شعبے بھی اس میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پورے ملک میں زرعی کچرے سے بھی دولت کمانے کے بہت سے تجربات کئے جارہے ہیں۔ وزیر اعظم نے پانی بچانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے لوگوں سے زور دے کر کہا کہ وہ آبی وسائل کو صاف کرنے اور بارش کے پانی کو بچاکر رکھنے کیلئے ایک سو روزہ مہم کا آغاز کریں۔

پانی کا عالمی دن 22 مارچ کو منایا جائے گا۔ سائنس کے قومی دن پر وزیر اعظم نے لوگوں، خاص طور سے نوجوانوں سے زور دے کر کہا کہ وہ سائنس کی تاریخ اور بھارت کے سائنسدانوں کے بارے میں مطالعہ کریں اور اقدار کو اپنائیں۔

Click to listen highlighted text!