شہری ہوا بازی کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی جائزے کی درجہ بندی میں بھارت بدستور نمبر ایک زمرے میں ہے۔
شہری ہوا بازی کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی جائزے کیدرجہ بندی میں بھارت بدستور نمبر ایک زمرے میں ہے، کیونکہ ملک نے شہری ہوا بازی کےتحفظ سے متعلق بین الاقوامی معیارات کے پیمانے کو پورا کیا ہے۔ امریکہ کی وفاقی Aviation انتظامیہ کی جانب سے پروازوں کوخوش اسلوبی کے ساتھ چلانے، طیاروں کی درست حالت اور عملے کی لائسنسنگ جیسے مختلفشعبوں میں شہری ہوابازی کے ڈائرکٹوریٹ جنرل، DGCA کا آڈٹکرائے جانے کے بعد، بھارت کو درجہ بندی میں پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔ امریکہ کا وفاقی Aviation انتظامیہ، شہری ہوا بازی کے تحفظسے متعلق اپنے بین الاقوامی جائزے کے پروگرام کے تحت اِس بات کا تعین کرتا ہے کہ آیاملک شہری ہوا بازی سے متعلق بین الاقوامی تنظیم (ICAO) کےذریعے طے کئے گئے تحفظاتی معیارات پر عمل کررہا ہے یا نہیں۔ امریکی ادارے نے بھارتکے شہری ہوابازی نظام کے مؤثر تحفظ کو یقینی بنانے کے عہد کا مظاہرہ کرنے پر DGCA کی ستائش کی ہے