بھارت نے زور دے کر کہا ہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ بھارت کے اٹوٹ حصے ہیں اور جی-ٹوئنٹی کی میٹنگیں کرنا فطری بات
وزارتِ خارجہ نے پھر کہا ہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ بھارت کے اٹوٹ حصے ہیں اور اِن جگہوں پر G-20 کی میٹنگیں کرنا ملک کے لیے فطری بات ہے۔ جموں و کشمیر اور لداخ میں بھارت کی طرف سے G-20 کی میٹنگوں کے انعقاد پر پاکستان کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے وزارتِ خارجہ کے ترجمان ارِندم باگچی نے کہا کہ G-20 کے پروگرام اور میٹنگیں ملک بھر میں ہو رہی ہیں۔ لندن میں بھارتی مشن کے خلاف خالصتانی تشدد پر تبصرہ کرتے ہوئے جناب باگچی نے کہا کہ بھارت زمین پر کارروائی دیکھنا چاہتا ہے۔ میانما کے Sagaing خطّے میں Kanbalu ٹاﺅن شپ کے نزدیک تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جناب باگچی نے کہا کہ بھارت تمام پارٹیوں کی طرف سے تشدد ختم کرنے کی اپیل کرتا ہے اور تمام معاملوں کا پُر امن حل چاہتا ہے۔