ایلون مسک نے ٹوئٹر کی نئی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا اعلان کر کر دیا ہے، ٹوئٹر کی نئی مالک آئندہ چھ ہفتوں میں چارج سنبھال لیں گی۔ ایلون مسک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ این بی سی یونیورسل ایڈورٹائزنگ کی سابق سربراہ لنڈا یاکارینو ٹوئٹر کی نئی سی ای او ہوں گی۔قبل ازیں 12 مئی کو ایلون مسک نے ٹوئٹ میں نام لیے بغیر اعلان کیا تھا کہ کمپنی کی نئی سی ای او آئندہ 6 ہفتوں میں اپنا عہدہ سنبھال لیں گی۔تاہم گزشتہ روز ایلون مسک نے نئی سی ای او کا نام ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ لنڈا یاکارینو ٹوئٹر کی نئی مالک ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئی سی ای او کے آنے کے بعد وہ پروڈکٹ ڈیزائن اور نئی ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کریں گے جبکہ لنڈا یاکارینو کاروباری سرگرمیوں (بزنس آپریشن) پر توجہ دیں گی۔یاد رہے کہ ارب پتی کاروباری شخص ایلون مسک نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ اگر کوئی صحیح شخص نظر آیا تو وہ اُسے ٹوئٹر کمپنی فروخت کر دیں گے۔واضح رہے کہ ایلون مسک نے اکتوبر میں ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالر میں خریدا تھا اور کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا اور راکٹ فرم ’سپیس ایکس‘ (SpaceX) کے بھی مالک ہیں۔ لنڈا یاکارینو نے امریکا کی پنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا اور ایڈورٹائزنگ ایگزیکٹو کے طور پر اپنا کیریئر شروع کیا۔انہوں نے گلوبل براڈ کاسٹنگ کمپنی میں بھی کام کیا جو آج نامور انٹرٹینمنٹ اور موشن کمپنی وارنر برادرز کی ملکیت ہے۔میڈیا سیلز آؤٹ لیٹس سے آغاز کرتے ہوئے 1996 سے 2011 تک وہ ایگزیکٹو نائب صدر اور چیف آپریٹنگ آفیسر بھی رہ چکی ہیں جس کے بعد انہوں نے دنیا کی معروف میڈیا اور تفریحی کمپنی این بی سی یونیورسل میں کام کیا۔لنڈا کو مارکیٹنگ لیڈر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔سوشل میڈیا ایجنسی ڈیگو کے بانی اور کریٹوو چیف نے لنڈا کو مارکیٹ لیڈر کے طور پر بیان کرتے ہوئے کہا لنڈا یاکارینو کو معلوم ہے کہ اس وقت مارکیٹ کو کس چیز کی ضرورت ہے۔این بی سی یونیورسل میں اپنے 12 سال کے دوران کمپنی نے اشتہارات کی فروخت میں 100 ارب ڈالرز سے زیادہ کمائے ہیں۔اپنے پورے کیریئر کے دوران ٹوئٹر کی نئی مالک لنڈا یاکارینو نے اشتہاری صنعت کے کام کرنے کے طریقے کو بدل دیا ہے۔
2
اب ڈرائیور کے بغیر بسیں چلیں گی
برطانیہ میں پہلی بار اگلے ہفتے ڈرائیور کے بغیر چلنے والی بس سروس کا آغاز کیا جائے گا تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ڈرائیور بس کے اندر ہی موجود ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق یہ بسیں 22.5 کلومیٹر کا سفر طے کریں گی اور ہفتے میں 10 ہزار مسافروں کو اپنی منزل تک پہنچائے گیں۔بس کے آپریٹر کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کی پہلی خود کار بس سروس ہے۔اسٹیج کوچ بس سروس کے پالیسی ڈائریکٹر پیٹر اسٹیونز نے کہا کہ اس بس پر خودمختار ٹیکنالوجی کا پہلے بھی تجربہ کیا جا چکا ہے لیکن پہلی بار رجسٹرڈ لوکل بس سروس میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ یہ بس 50 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کریں گی، برطانیہ کے قانون کے مطابق بس میں ٹیکنالوجی کی نگرانی کے لیے حفاظتی ڈرائیور موجود ہوگا۔جب بس خود مختار موڈ میں ہوگی تو ڈرائیور کسی کنٹرول کو ہاتھ نہیں لگائے گا جبکہ کنڈکٹر مسافروں سے ٹکٹ وصول کرے گا۔
حادثات سے بچنے کے لیے آن بورڈ سسٹم کی مدد سے سڑکوں پر چلنے والی دیگر گاڑیوں نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے گی جبکہ بس میں نصب آپٹیکل کیمرے راہگیروں کی جانچ کریں گے۔کنٹرول سسٹم میں مصنوعی ذہانت کا انجن شامل ہے جو سفر کے دوران تمام معلومات حاصل کرے گا تاکہ بس کے صحیح مقام کا تعین کیا جاسکے اور منزل تک پہنچنے کے لیے محفوظ ترین راستے کا انتخاب کیا جاسکے۔بس سروس کے پالیسی ڈائریکٹر پیٹر اسٹیونز کا کہنا ہے کہ یہ بس سروس محفوظ ہے، اور اس سے ایندھن کی بچت ہوگی اور صارفین کے لیے بہترین تجربہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ سسٹم لوگوں کی حفاظت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سسٹم ہنگامی صورتحال میں ردعمل دینے کے لیے کسی بھی انسان سے زیادہ تیزی سے جواب دے سکتا ہے۔
۳
گوگل کا پہلا فولڈ ایبل ’پکسل‘ فون متعارف
گوگل نے اپنے پہلے فولڈ ایبل فون ’پکسل فولڈ‘ کو متعارف کرادیا، جسے کمپنی کا بہترین ترین فون قرار دیا جا رہا ہے۔گوگل کی جانب سے فولڈ ایبل فون پیش کیے جانے کی چہ مگوئیاں گزشتہ برس سے جاری تھیں، تاہم کمپنی نے گزشتہ ہفتے افواہوں کو ختم کرتے ہوئے فون کا ٹیزر جاری کیا تھا۔اب فون کو گوگل کے ہونے والے سالانہ ایونٹ میں متعارف کرا دیا گیا، تاہم اسے دنیا بھر میں فروخت کے لیے آئندہ ماہ پیش کیا جائے گا۔کمپنی نے ’پکسل فولڈ‘ کو 5.8 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا ہے، تاہم فون کی فولڈنگ کھول دی جائے تو اس کا اسکرین بڑھ کر 7.6 انچ ہوجاتا ہے۔فون کو اس کی جدید ٹیکنالوجی سمیت کیمروں کی وجہ سے بہترین قرار دیا جا رہا ہے اور اسے آئی فون 14 سے بھی ایڈوانس سمجھا جا رہا ہے۔’پکسل فولڈ‘ کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 48 میگا پکسل ہے جب کہ باقی دونوں کیمرے 8۔10 میگا پکسل کے رکھے گئے ہیں۔کیمروں میں جدید سینسرز اور فیچرز دیے گئے ہیں، جن سے متعلق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون سے فلمیں بھی بنائی جا سکتی ہیں۔فون کے فرنٹ پر دو سیلفی کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے ایک کیمرا 5۔9 میگا پکسل جب کہ دوسرا 8 میگا پکسل ہے۔فون کے سائیڈ مین فنگر پرنٹ سینسر بھی دیا گیا ہے جب کہ اس میں اعلیٰ کوالٹی کے اسپیکرز بھی دیے گئے ہیں۔