Last Updated on February 20, 2026 12:39 am by INDIAN AWAAZ


ممبئی: مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور و پارلیمانی امور، جناب کرن رجیجو نے ممبئی کے گورے گاؤں میں واقع فیوچر اسٹوڈیو کا دورہ کیا، جہاں انہیں ‘رونقِ رمضان’ سیزن 2 کی شوٹنگ میں بطور معزز مہمان مدعو کیا گیا تھا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے سابقہ اداکارہ صناء خان اور ان کے شوہر مفتی انس سید سے تفصیلی ملاقات اور مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کرن رجیجو نے اس دورے کو خوش آئند قرار دیا اور پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے شو کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کی روحانیت اور ثقافت کو اجاگر کرنے والے ایسے پروگرام اہمیت کے حامل ہیں۔ ‘رونقِ رمضان’ کا دوسرا سیزن جلد نشر ہونے والا ہے، جس میں مذہبی روایات، چیریٹی اور روحانی گفتگو کے مختلف حصے شامل ہوں گے۔