AMN

Pakistani shoemaker jailed for making special chappals for SRK

پاکستانی حکّام نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے لیے ہرن کی کھال سے خصوصی طور پر چپل تیار کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

شاہ رخ خان کی کزن نور جہاں نے شاہ رخ خان کے لئے پشاوری چپلوں کے مشہور کاریگر جہانگیر خان کو چپل کے 2 جوڑے تیار کرنے کا آرڈر دیا تھا۔

جہانگیر نے وہ 2 جوڑے تو تیار کیے لیکن ساتھ ہی شاہ رخ خان سے اپنی محبت کے اظہار کے لیے تحفے کے طور پر ہرن کی کھال سے خصوصی چپل کی ایک اضافی جوڑی بھی تیار کی۔

تاہم ہرن کی کھال سے چپل تیار کرنے پر پشاور کا محکمہ جنگلی حیات حرکت میں آیا اور اس کی ٹیم نے چھاپہ مار کر جہانگیر خان کو گرفتار کرلیا اور ہرن کی کھال سے بنی چپل کی جوڑی بھی اپنے قبضے میں لے لی۔

واضح رہے کہ اس صوبہ میں ہرن کے شکار اور اس کی کھال کی خرید و فروخت پر پابندی ہے۔

جہانگیر خان اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف کے لیے بھی شیر کی کھال سے پشاوری چپل تیار کر چکے ہیں۔

شاہ رخ خان کے لیے پشاوری چپل کا آرڈر دینے کے بعد ان کی کزن نور جہاں نے ڈان نیوز سےکہ اداکار کی خصوصی فرمائش پر انہوں نے ان چپلوں کا آرڈر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 1997 میں بھی شاہ رخ خان کو پشاوری چپل کا تحفہ دیا تھا اور وہ ہندوستان جاکر دوبارہ انہیں ان چپلوں کا تحفہ دیں گی

Pak chappal SRK