Last Updated on February 22, 2023 4:21 pm by INDIAN AWAAZ

ناگالینڈ میں ریاست بھر میں چناومہم اپنے شباب پر ہے، کیونکہسرکردہ شخصیات ووٹروں کو راغب کرنے کیلئے ریلیاں منعقد کررہے ہیں۔ سینئر کانگریس لیڈرشسی تھرور آج کوہیما میں ٹاون ہال میں ایک میٹنگ منعقد کریں گے۔ NDPP لیڈر اوروزیراعلیٰ Neiphiu Rio، نائب وزیراعلیٰ Yanthungo Patton ، BJP کے قومی ترجمان نلن کوہلی بھی آجچناومہم انجام دیں گے۔ ریاست میں ڈاک کے ذریعہ ووٹ دیئے جانے کا عمل جاری ہے۔پولنگ سے متعلق عملے کے متعدد ارکان، پولیس اہلکار اور دیگر کو چناوڈیوٹی پر لگایاگیا ہے۔ انتخابی ڈیوٹی پر معمور مختلف اہلکاروں کے ڈاک کے ذریعہ ووٹ دیئے جانے کاعمل کَل تک جاری رہے گا۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ انتخابی کمیشن کے علاوہسول سوسائٹی کے گروپ بھی ووٹنگ کے تعلق سے بیداری پیدا کررہے ہیں۔کوہیما میںووٹروں سے درپردہ ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کی درخواست کرتے ہوئے ’ایک آدمی ایک ووٹ‘کے پیغام کو دکھایا جارہا ہے۔ CEO دفتر نے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے طلبہ کےدرمیان مختلف مقابلوں کا بھی اہتمام کیا ہے۔ x

اِدھرمیگھالیہ میں بھی چناو مہم زور و شور سے جاری ہے۔ اب جیسےکہ چناو نزدیک آرہا ہے بڑی پارٹیوں نے اپنے متعلقہ امیدواروں کی حمایت میں آخریوقت کی مہم کیلئے سرکردہ لیڈروں کو میدان میں اتارا ہے۔ پولنگ اِس مہینے کی 27 تاریخکو ہوگی۔مہم کے دوران BJP لیڈروں نے الزام عائد کیا ہے کہ NPP ، کانگریس اور TMC سبھی بدعنوان پارٹیاں ہیں۔ راجیہسبھا کے ممبر پروفیسر راکیش سنہا نے BJP امیدوار کی حمایت میں Mawsynram میں ایک ریلی میں حصہ لیا۔ وزیراعلیٰاور NPP لیڈر کونارڈ سنگما نے Garobadha میں چناو انجام دی۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ صرف این اینپی میگھالیہ میں بنیادی صورتحال کو سمجھ سکتی ہے، نہ کہ BJP اور ٹی ایم سی جیسی دیگر پارٹیاں۔کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کا آج سہ پہر شیلانگ میں مالکی پوائنٹ گراونڈ میںایک ریلی سے خطاب کا پروگرام ہے