قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے‘ نے کوچی کی ایک خصوصی عدالتمیں 20 افراد کے خلاف ایک فرد جرم داخل کی ہے۔ یہ فرد جرم اِن لوگوں کے‘ سفارتی سامانمیں 14کروڑ 82 لاکھ روپے مالیت کے‘ 30 کلو گرام سونے کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزاممیں داخل کی گئی ہے۔ Sarith PS اور اصل ملزم Swapna پربھا سریش سمیت‘ جو دونوں ترواننت پورم کےرہنے والے ہیں‘ سبھی ملزمین کے خلاف‘ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق قانونUAPA کے تحت مقدمات درج کئےگئے ہیں۔
سریش اور Sarith‘یو اے ای قونصل خانے کے سابق ملازمین ہیں اور مبینہ طور پر‘ انہوں نے اپنے پچھلے سفارتیرابطوں کو سونے کی اسمگلنگ کیلئے استعمال کیا۔ NIA نے یہ مقدمہ Sarith‘ Swapna‘ فیصل فرید‘ سندیپ نائر اور دیگر لوگوںکے خلاف UAPA کی شقوں کے تحت درج کیاتھا‘ جب کوچی میں کسٹمز کے عملے کے ذریعے‘ تریوندرم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تقریبا30 کلو گرام سونا ضبط کیا گیا تھا۔ NIAنے اس کیس میں ابھی تک 21 ملزمین کو گرفتار کیا ہے جبکہ 8 ملزمین فرارہیں۔
