سرکار نے کہا ہے کہ وہ کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مشق کی رپورٹ کیبنیاد پر ہنگامی حالات میں استعمال کا اختیار دیئے جانے کی تاریخ کے 10 دن کے اندراندر کووڈ ویکسین کا سلسلہ شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔ ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا DCGI نے ملک میں محدود استعمال کیلئے اتوار کودو ویکسینز کی منظوری کا اعلان کیا تھا۔

      مرکزی صحت سکریٹریراجیش بھوشن نے نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ حتمی فیصلہ سرکار کو کرناہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت میں کسی بھی ٹیکہ کاری پروگرام میں ٹیکے تیار کرنے والےادارے سب سے پہلے یہ ویکسین ملک میں چار پرائمری ویکسین اسٹورس میں پہنچاتے ہیں، جہاںسے کثیر تعداد میں اِنھیں 37 ریاستی ویکسین اسٹورس پہنچایا جاتا ہے اور اس کے بعد ضلعوںمیں اور آخر میں انھیں پرائمری ہیلتھ مراکز میں پہنچایا جاتا ہے۔

      جناب بھوشننے بتایا کہ چار پرائمری ویکسین اسٹور کرنال، ممبئی، چنئی اور کولکاتہ میں واقع ہیں۔اِنھیں سرکاری میڈیکل اسٹور ڈپو کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ملک میں 37 ویکسیناسٹورس بھی ہیں۔  اِدھر بائیو ٹیکنالوجی محکمےکی سکریٹری رینو سوروپ نے نئی قسم کے وائرس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سرکار نے ملک میںبھارتی SARS-CoV-2 Genomics کنسورشیم کا آغاز کیا ہےاور ایسی دس لیبس کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں Genome sequencing کا کام چل رہا ہے۔

نیتی آیوگ میں شعبہ صحت کے ممبر ڈاکٹر وی۔کے۔پال نے کہا کہ زیرعلاج مریضوں اور اموات کی تعداد میں گراوٹ کے لحاظ سے ملک میں عالمی وباءکی صورتحاللگاتار بہتر ہونے سے ایک امید افزا منظر نامہ ابھر رہا ہے۔