
وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹیکہ کاریکیلئے ترجیحی زمروں کی نشاندہی کے سلسلے میں گزشتہ کچھ ماہ کے دوران زبردست کوششیںکی ہیں اور جلد سے جلد ویکسین کی فوری اور مساوی تقسیم کو یقینی بنانے کے سلسلے میںبھی کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کووڈ ویکسین کیلئے 30 کروڑ لوگوں کو ترجیحدی ہے۔ اِس میں صحت ورکرس، صف اول کے رضاکار اور صفائی ستھرائی کا عملہ شامل ہے
