Last Updated on October 17, 2023 10:50 pm by INDIAN AWAAZ

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ اقتصادی بحران سے جوجھ رہی آج کی دنیا میں بھارت کی اقتصادیات مسلسل مضبوط ہو رہی ہے اور وہ دن دور نہیں، جب بھارت دنیا کی تین سرکردہ معیشتوں میں سے ایک ہوگا۔وہ آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ممبئی میں گلوبل میری ٹائم انڈیا سمٹ کے تیسرے ایڈیشن کا افتتاح کرنے کے موقع پر خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔ انہوں نے امرت کال ویژن 2047 کی نقاب کشائی بھی کی، جو کہ بھارت کی بحری نیلی معیشت کا ایک بلیو پرنٹ ہے۔ جناب مودی نے ویژن کے مسودے سے ہم آہنگ تقریباً 23 ہزار کروڑ روپے کی مالیت کے کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
