وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کی توانائی پوریدنیا کو توانائی بخشے گی۔ ذریعہ چوتھے انڈیا انرجی فورم کا افتتاح کرتےہوئے جناب مودی نے کہا کہ توانائی کی فراہمی ہماری کوششوں کی بنیاد ہے اور ملک کی توانائیکا مستقبل روشن اور محفوظ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایک خود کفیل بھارت، عالمی معیشتکو فروغ دینے والی قوت ثابت ہوگا۔ جناب مودی نے کہا کہ کاربن کے کم اخراج کے ساتھ توانائیکا ہمارا سیکٹر، ترقی پر مرکوز، صنعت کےلئے سازگار اور ماحول کیلئے حساس ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ بھارت، توانائی کے قابل تجدید وسائل کو فروغ دینے والا سبسے سرگرم ملکوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے توانائی کے منصوبوں کا مقصدمنصفانہ توانائی کو یقینی بناتے ہوئے پائیدار اہداف کیلئے ہمارے عالمی وعدوں پر پوریطرح عمل کرنا ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ گھریلو ہوا بازی میں بھارت ہوا بازیکی شعبے میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرنے والا تیسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ انہوں نےکہا کہ بھارت ہمیشہ عالمی اہداف کو ذہن میں رکھتے ہوئے کام کرے گا اور ہم عالمی برادریسے کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ ہم نے 2022 تک قابل تجدید توانائی کی تنصیبی صلاحیت 175 گیگا واٹ تک بڑھانےکا عزم کیا تھا اور ہم نے اِس ہدف میں 2030 تک مزید 450 گیگا واٹ کا اضافہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں باقی دنیا کے مقابلے کاربن کا سب سے کم اخراج ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 2025 تک ملک کی ریفائننگ کی صلاحیتتقریباً 250 سے بڑھ کر 400 ایم ایم ٹی سالانہ ہوجائے گی اور ملک میں گیس کی پیداوارمیں اضافہ کرنا بھی، حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک ملکایک گیس گرڈ کا منصوبہ رکھتی ہے اور گیس پر مبنی معیشت کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے چھ برسوں کے دوران گیارہ ملینسے زیادہ LED کی اسٹریٹ لائٹ لگائی گئی ہیں اور اِسے ہر سال تقریباً60 ارب یونٹ توانائی کی بچت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس پروگرام کے ساتھ گرین ہاؤسگیس، CO2 کے اخراج میں سالانہ ساڑھے چار کروڑ ٹن سے زیادہکی کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اِسے سالانہ تقریباً 24 ہزار کروڑ روپے کی بچتبھی کی ہے۔ x