انھوں نے کہا کہ ملک میں نجی اور سرکاری دونوں شعبوں میں روزگار کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے نئے بھرتی کئے گئے افراد کو ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے تقریباً 70 ہزار تقرر نامے جاری کئے۔ اُنہیں روزگار میلے کےتحت یہ تقررنامے جاری کئے گئے ہیں۔ اِس موقع پر نئے مقرر کردہ عملے سے خطاب کرتےہوئے جناب مودی نے کہاکہ آج بھارت 10 سال پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ مستحکم،کہیں زیادہ محفوظ اور مضبوط ملک ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کو سیاسی استحکام سرکارکے عزم مصمم اور ترقی پسند اصلاحات کیلئے جانا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ آج پوری دنیا ترقی کے سفر میں بھارت کے ساتھ چلنے کو تیار ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ یہ روزگارمیلے اور سرکار کی نئی شناخت بن گئے ہیں۔جناب مودی نے اِس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ BJP کیسرکار والی ریاستیں لگاتار اِس طرح کے روزگار میلوں کا اہتمام کررہی ہیں۔

اُنہوں نے کہاکہ آج پرائیویٹ اور سرکاری شعبے کے اداروںمیں روزگار کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ اسٹارٹ اَپ انڈیا اور اسٹینڈاَپ کی حمایت اور مدد کی وجہ سے نوجوانوں کا اعتماد بڑھ گیا ہے۔ وزیراعظم نے اِساعتماد کا اظہار کیا کہ نئے بھرتی کئے گئے لوگ بھارت کو اگلے 25 سال میں ترقی یافتہملک بنانے کی راہ پر لے کر چلیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ سیاسی بدعنوانی اور سرکاریرقم کا غلط استعمال سابقہ سرکاروں کی پہچان بن گئے تھے، لیکن آج سرکار کو فیصلہ کُن فیصلوں کےبارے میں جانا جاتا ہے۔ وزیراعظم جناب مودی نے کہاکہ ملک نے یہ بھی دیکھا ہے کہخاندانوں پر مبنی سیاسی جماعتوں نے سرکاری ملازمتوں کے عمل میں کس طرح اقرباءپروریاور بدعنوانیوں کو بڑھاوا دیا ہے۔ ملک بھر میں 43 مقامات پر روزگار میلوں کااہتمام کیا گیا ہے۔ مرکزی سرکار، ریاستی سرکاروں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کےمختلف محکموں کیلئے یہ بھرتیاں کی گئی ہیں۔ ملک بھر سے منتخب کئے گئے یہ افرادسرکار کے مختلف محکموں میں شامل ہوکر اپنی ملازمت کا آغاز کریں گے