لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے، شمال مشرقی ریاست میں جاری انتشار کے سبب منی پور کے عوام سے امن و سکون برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ آج میگھالیہ کے میں شمال مشرق کے قانون سازوں کے لئے دولت مشترکہ پارلیمانی انجمن کی میٹنگ کے افتتاح پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے امن کی اپیل کی۔ جناب اوم برلا بھارت کی دولت مشترکہ پارلیمانی انجمن کی 20 ویں سالانہ کانفرنس کا افتتاح کررہے تھے۔ اس کانفرنس میں خاص طور سے شمال مشرقی خطے سمیت قدرتی آفات اور ان کے بندوبست سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوگا

شمال مشرق میں حالیہ واقعات کو ’انتہائی تکلیف دہ‘ قرار دیتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج کہا کہ ایک فرد اور ایک سماج کے طور پر یہ ہمارا اخلاقی فرض ہے کہ ’کسی کو تکلیف نہ پہنچائیں اور کسی کی عزت کو ٹھیس نہ پہنچائیں‘۔

مسٹر برلا نے کہا کہ اس طرح کے واقعات بحیثیت سماج اور انسانوں کے لیے ہمارے لیے انتہائی تکلیف دہ ہیں۔ انہوں نے خطے میں امن کی اپیل کی کیونکہ امن ہی ترقی کا راستہ ہے۔