ہمارا مقصد قوم کے طلبہ کو ہنر مند, برسرروزگار اور قابل انسان بنانا ہے : ڈاکٹر عارف انجم , پرنسپل سٹی کالج 
سوشل میڈیا وقت گزاری کے لیے نہیں بلکہ صحیح استعمال کارآمد اور مفید ہوسکتا ہے : ساجد نعیم

مالیگاؤں

آج کے موجودہ سوشل میڈیا کے دور میں جبکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ طلباء اور نوجوانوں میں سوشل میڈیا کے استعمال کا جنون بڑھتا ہی جارہا ہے ۔اور ماہرین نفسیات کا بھی استدلال ہو چلا ہے کہ اس سے مکمل چھٹکارہ نہایت ھی مشکل امر ھو گا۔ اس تناظر میں دور جدید کے اس پر اسر پلیٹ فارم کا مسبت استعمال اگر طلباء کو سکھایا جائے تو یہ طلباء و طالبات کے لئے ترقیات اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کرسکتاہے ۔
اس نیک ارادے کے تحت سٹی کالج کے با صلاحیت نوجوان پرنسپل ڈاکٹر عارف انجم سر کی ایما پر بروز جمعرات 4 مئ 2023 کو ایک گیسٹ لیکچر کا اہتمام کیا گیا ۔اس لیکچر کے لیے منصورہ انجینئرنگ کالج کے لیکچرار، خود مختار صحافی و سوشل میڈیا رائٹر ساجد نعیم انصاری احسان الرحیم کو طلباء کی رہنمائی کے لیے مدعو کیا گیا ۔ 
اس پروگرام کے مہمان و مقرر خصوصی محترم ساجد نعیم نے اپنے وسیع تر عملی تجربات کی روشنی میں نا صرف سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کی سمت طلباء کو رغبت دلائی بلکہ اس سے روزگار حاصل کر نے کے طریقوں کی تربیت بھی فرمائی ۔ طلباء نے اس موقع پر پورے انھماک کے ساتھ اس مثبت استعمالات اور طریقوں کو سمجھتے ہوئے اپنی عملی زندگی میں اپنانے کی تربیت حاصل کی۔ 
جناب ساجد نعیم نے سوشل میڈیا کے مثبت اور منفی پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے طلباء کی رہنمائی فرماتے ہوئے بتایا کہ فضول وقت میں سوشل میڈیا کی بجائے آن لائن ایجوکیشنل پورٹلس سے مفت مختلف اسکلس ایک گھنٹہ سے لیکر ایک سال تک سیکھ کر بہتر روزگار اور خود کفیل بن سکتے ہیں. جیسے ارن اینڈ لرن, گریٹ لرننگ, خان اکیڈمی, ان اکیڈمی, ای ڈی ایکس, اڈے می, اڈے سٹی, گوگل گیرج, امیزان اور دیگر پلیٹ فارم کی مکمل معلومات فراہم کی. ان کورسیس کو سیکھنے کے بعد فری لانس کام کرنے کیلئے فری لانسر, اپورک, پیوپل پر آور, ڈیجیٹل مارکیٹ, گرافکس ڈیزائن, کنٹینٹ رائٹنگ, پروجیکٹ منجمنٹ, ویب سائٹ ڈیزائن اور دیگر بے شمار فیلڈ میں طلبہ بہترین کریئر بناسکتے ہیں. 
ڈاکٹر عارف انجم نے بتایا کہ سٹی کالج میں گریجویشن کی تعلیم کے ساتھ مختلف شارٹ ٹرم کورسیس بھی جاری ہیں. ان کورسیس نے طلبہ استفادہ کر رہے ہیں اور ملک و بیرون کی بڑی کمپنیوں میں روزگار حاصل کر رہے ہیں. دسویں, بارہویں, گریجویشن میں زیر تعلیم اور گریجوٹس بے روزگار نوجوانوں کیلئے انتہائی کم فیس میں قلیل مدتی جدید ہنرمندی والے کورسیس سٹی میں موجود ہیں. آئندہ سالوں میں مزید کورسیس کی شروع کی جائے گی. 
ابتدا میں پرنسپل ڈاکٹر عارف انجم نے مہمان مقرر جناب ساجد نعیم کا شال اور گلدستہ پیش کر کے استقبال کیا اور آسان طریقہ سے لیکچر کی اہمیت اور ضرورت کو طلباء گوش وگزار کیا جس کے چلتے طلباء میں مزید دلچسپی اور انہماک پیدا ہوا اور پروگرام کی کامیابی میں چار چاند لگے۔ 
اس پروگرام کی نظامت ڈپارٹمنٹ آف بی ووک کے ھیڈ ڈاکٹر اشتیاق احمدنےاپنے منفرد انداز میں فرمائی ۔ پروفیسر ابوزر نے بھی پرگرام کی کامیابی کے لیے تعاون پیش کیا اور پروفیسر شمویل فاروقی کے شکریہ کے ساتھ پروگرام کا اختتام عمل میں آیا ۔

(پریس ریلیز)