Last Updated on May 24, 2025 12:23 am by INDIAN AWAAZ

جرمنی نے بھارت کے دہشت گردی کے خلاف اپنے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کی ہے۔ امور خارجہ کے وزیرڈاکٹر ایس جئے شنکر نے آج برلن میں جرمنی کے اپنے ہم منصب Johann Wadephul سے ملاقات کی۔ بات چیت کے بعد جرمنی کے وزیر نے بھارت پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔ جناب Wadephul نے بھارت اور پاکستان کے درمیان باہمی حل کی وکالت کی۔ میٹنگ کے دوران دونوں لیڈروں نے کلیدی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا اور امکانی مواقع کے مختلف شعبوں کی نشاندہی کی۔
