بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ٹیم، سری لنکا کے حکام کے ساتھاقتصادی اور مالی اصلاحات کے بارے میں تبادلہ خیال جاری رکھنے کے لئے اگلے ہفتہ کولمبوکا دورہ کرے گی۔مذکورہ ٹیم اس مہینے کی24 سے 31 تاریخ تک کولمبو میں ہوگی۔ایک بیانمیں آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ ٹیم کے دورے کا مقصد آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ کی سہولتسے متعلق انتظام کے بارے میں کسی سمجھوتے پر پہنچنے کے لئے پیش رفت کرنا ہے۔اس نے کہاکہ سری لنکا کے سرکاری قرضے کو ناپائیدار تصور کیا گیا ہے۔ اس نے کہا کہ آئی ایم ایفایگزیٹو بورڈ کی جانب سے توسیعی فنڈ کی سہولت کی منظوری حاصل کرنے کے لئے سری لنکاکے قرض دہندگان کو یہ یقین دہانی کرانی ہوگی کہ قرضوں کی پائیداری اور استحکام کو بحالکیا جائے گا۔

ٹیم کی قیادت جناب Peter Breuer اور جناب Masahiro Nozaki کریںگے۔سری لنکا اس سال اپریل میں اپنا 51 ارب ڈالر کا بیرونی قرض چکانے میں ناکام رہاتھا۔ سری لنکا بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور دوسرے ملکوں سے مسلسل مدد مانگ رہا ہے۔ملک کے دوکروڑ 20 لاکھ لوگوں کو 1948 میں آزادی کے بعد سے انتہائی شدید مالی بحرانکا سامنا ہے۔ ×