FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     29 Mar 2024 10:28:07      انڈین آواز

بھارت کا کووڈ۔ 19 کے عالمی ٹیکہ کاری میں مرکزی کردار: وزیراعظم

AMN

وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ بھارت نے پچھلے چھ سال میں دنیا کے کچھ سب سے بڑے عوامی بہبود کے پروگرام شروع کئے ہیں اور ان کوششوں کا مقصد غریبوں کو ایک باوقار زندگی فراہم کرنا ہے۔ وزیراعظم شری رام چندر مشن کے 75سال پورے ہونے کے موقع پرآج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کررہے تھے۔ جناب مودی نے کہا کہ ملک عالمی بھلائی میں اضافہ کرنے کے لئے، انسان پر مرکوز نظریئے پرعمل کررہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سب کے لئے صفائی ستھرائی سے لے کر سماجی بہبود کی اسکیموں تک، دھوئیں سے پاک رسوئی سے لے کر، غیربینکنگ والے لوگوں کو بینکنگ سے منسلک کرنے تک، ٹکنالوجی کی رسائی سے لے کر سب کے لئے مکانات تک، بھارت کی عوامی بہبود کی اسکیموں نے بہت سی زندگیوں کو سہولیات فراہم کی ہیں۔تندرستی پربھارت کی توجہ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ تندرستی سے متعلق بھارت کا نظریہ، محض کسی بیماری کے علاج سے آگے ہے اوراس سلسلے میں احتیاطی حفظان صحت کے ضمن میں وسیع کام کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عالمی ٹیکہ کاری میں بھارت، مرکزی کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب دنیا کو کووڈ19- ویکسین کی ضرورت ہے، بھارت کو اسے پوری دنیا کو بھیجنے پر فخر ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ دنیا، صحت اورتندرستی کو، خاص طورپر کووڈ19- کے بعد، سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ بھارت کو روحانیت اور تندرستی سے متعلق سیاحت کا ایک مرکز بنانے کی جانب کام کریں۔ انہوں نے افسردگی کے ابھرتے ہوئے چیلنج کا ذکر کیا اور امید ظاہرکی کہ زندہ دلی کے پروگرام سے، اس پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ بیماریوں سے پاک اور ذہنی طور پر مضبوط شہری، بھارت کو نئی اونچائیوں پر لے جائیں گے۔کورونا سے بھارت کے نمٹنے کا ذکرکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 130 کروڑ بھارتیوں کی چوکسی، دنیا کیلئے ایک مثال بن گئی ہے۔گھریلو سمجھ بوجھ اور یوگ۔ آیوروید نے ایک بڑا کردار ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم نے، عوام میں مقصدیت، امن،صحت اور روحانی تندرستی کے تئیں بیداری لانے میں رام چندرمشن کی ستائش کی۔انہوں نے، یوگ کو مقبول بنانے پر اس مشن کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج کی تیز رفتار اور دباؤ والی زندگی میں جب دنیا، طرز زندگی سے متعلق بیماریوں اور وبا سے نمٹ رہی ہے، سہج مارگ، زندہ دلی اوریوگ،دنیا کے لئے امید کی کرن ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

خبرنامہ

رحمانی 30  کا داخلہ امتحان 30 اور 31 مارچ  2024 کو ہوگا۔

سینٹرز اور انٹرینس کی تفصیلات طلبا و طالبات کو ای میل، ایس ای ...

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان انتقال کرگئے۔

سابق سفارت کار مصنف اور دو بار پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ...

روس: کنسرٹ ہال دہشت گردانہ حملے میں مرنے والوں کی تعداد 133 ہو گئی۔

© Russian Investigative Committee/TASS دہشت گردوں کے حملے میں زخمی 104 بالغ او ...

MARQUEE

Singapore: PM urges married Singaporean couples to have babies during year of Dragon

AMN / WEB DESK Prime Minister of Singapore Lee Hsien Loong has urged married Singaporean couples to have ba ...

Himachal Pradesh receives large number of tourists for Christmas and New Year celebrations

AMN / SHIMLA All the tourist places of Himachal Pradesh are witnessing large number of tourists for the Ch ...

Indonesia offers free entry visa to Indian travelers

AMN / WEB DESK In a bid to give further boost to its tourism industry and bring a multiplier effect on the ...

MEDIA

Noted Journalist Zafar Agha Passes Away

Journos shocked over his demise AMN / NEW DELHI Noted journalist and and the Editor-in-Chief Nation ...

MeitY notifies PIB fact check unit as fact checker of Central Government

AMN Ministry of Electronics and Information Technology (MeitY) had updated the Information Technology (Int ...

@Powered By: Logicsart