طلبہ نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس، اسمارٹ ٹیکسٹائل، ایڈوانس ایگریکلچر اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی پروجیکٹس پیش کیے

مالیگاؤں

ریاستی سطح پر منعقد ہونے والے انٹر یونیورسٹی اویشکار ریسرچ کنونشن کے پہلے مرحلے کے تحت مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل میں کالج لیول اویشکار مقابلہ 24 ستمبر 2026 کو منعقد کیا گیا۔ مقابلے میں 70 سے زائد طلبہ و طالبات نے اپنے تحقیقی پروجیکٹس، پوسٹرس اور ماڈلس پیش کیے۔طلبہ نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس، اسمارٹ ٹیکسٹائل، ایڈوانس ایگریکلچر اور جدید ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور تحقیقی افکار کا مظاہرہ کیا۔

اس کالج لیول پر منعقدہ مقابلے میں تین بہترین پروجیکٹس کا انتخاب زونل لیول کے لیے کیا گیا۔ پہلا انعام سالِ آخر کمپیوٹر انجینئرنگ کی طالبہ نکیتا شیوالے  اور جئے شری  شیوالے کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی پروجیکٹ کے لیے دیا گیا۔ دوسرا انعام سال دوم میکانیکل انجینئرنگ کے  محمد کاشف، مومن سعد، عبداللہ صادق اور محمد حسنین کو ٹیکسٹائل ہیومیڈیٹیفائر پر مبنی پروجیکٹ کے لیے حاصل ہوا، جبکہ تیسرا انعام سالِ آخر الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی طالبات خدیجہ الکبریٰ، شفاء کوثر  اور مومن طوبیٰ کو وائرلیس کمیونیکیشن پر مبنی پروجیکٹ کے لیے دیا گیا۔

اس موقع پر منتخب طلبہ و طالبات کو ڈاکٹر شاہ عقیل احمد (پرنسپل، انجینئرنگ کالج)، ڈاکٹر یعقوب انصاری (پرنسپل، پولی ٹیکنیک) اور ڈاکٹر سلمان بیگ (ڈین اکیڈمکس) کے ہاتھوں ٹرافی اور اسناد سے نوازا گیا۔مقابلے میں ججز کے فرائض ڈاکٹر فہد اقبال، ڈاکٹر آصف رسول، ڈاکٹر دلاور حسین، ڈاکٹر تنویر عالم، ڈاکٹر ہمایوں اختر، ڈاکٹر راغب ندیم، ڈاکٹر ساجد نعیم اور ڈاکٹر عبدالحق نے انجام دیے۔

اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ساجد نعیم، ڈاکٹر شمیم احمد، پروفیسر رضی فیضی، پروفیسر محمد شاکر، پروفیسر شمس جہاں، پروفیسر اسماء  کوثراور دیگر ارکانِ آرگنائزنگ ٹیم نے بھرپور تعاون کیا۔جامعہ محمدیہ ادار ہ کے  انتظامیہ نے تمام شرکاء، ججز، اساتذہ اور آرگنائزنگ ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے منتخب طلبہ کے لیے زونل لیول کے مقابلے میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔