WEB DESK
بھارت نے نئی قسم کے بیلسٹک میزائل اگنیپرائم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ جو ایٹمی حربے لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے دفاعیتحقیق اور ترقی سے متعلق تنظیم نے تیار کیا ہے۔
یہ آزمائش آج اڈیشہ میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرےسے کی گئی۔ وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میزائل نے بالکل صحیح اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔
وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے اس کامیاب آزامائش پر دفاعی تحقیقاور ترقی سے متعلق تنظیم کو مبارکباد دی ہے اور اس کی شاندار کارکردگی پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔ تنظیم کے چئیرمین ڈاکٹر جی Satheesh ریڈی نے بھی اس میزائل نظامسے وابستہ سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے