Last Updated on June 26, 2021 12:48 pm by INDIAN AWAAZ
بھارت میں کووڈ سے روک تھام کے، مجموعی طور پر 31 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ ملک میں ابھی تک 31 کروڑ 43 لاکھ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ کَل 18 سے 44 سال کی عمر کے لوگوں کے، 54 لاکھ 48 ہزار سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے۔ تقریباً 36 لاکھ ٹیکے پہلی خوراک اور 77 ہزار سے زیادہ ٹیکے دوسری خوراک کے طور پر لگائے گئے۔ جب سے ٹیکہ کاری مہم کا تیسرا مرحلہ شروع ہوا ہے، مجموعی طور پر 37 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 7 کروڑ 87 لاکھ سے زیادہ لوگوں کے پہلا ٹیکہ اور کُل مِلا کر 17 لاکھ سے زیادہ لوگوں کے دوسرا ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔
