کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے بنگلہ دیش کو یقین دلایا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان بلا رکاوٹ تجارت کو یقینی بنانے میں مکمل تعاون کیا جائے گا۔
زراعت کے شعبے کے بارے میں ،کَل بھارت-بنگلہ دیش ڈجیٹل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ بھارت نے، بنگلہ دیش کو، زرعی برآمدات سمیت کئی مصنوعات کے سلسلے میں، محصول سے آزاد مارکیٹ رسائی کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم، دونوں ملکوں کے عوام، خاص طور پر دونوں ملکوں کے کسانوں کو ، معاشی خوشحالی کا فائدہ پہنچانے کیلئے ایک بہتر اور روشن مستقبل کی امید کرسکتے ہیں۔
وزیر موصوف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گرم جوشی اور باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات قائم ہیں اور دونوں کے مابین دوستی محض اقتصادی نفع یا نقصان پر منحصر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری علاقے کے ہمسایہ ممالک کے لئے ضرب المثل ہے۔
