AMN
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ترقی کیلئے، انتظامیعمل کو، عوام کے تئیں شفاف، ذمہ دار اور جوابدہ ہونا ہے۔ ویجیلینس اور بدعنوانی کیروک تھام سے متعلق تین روزہ قومی کانفرنس کا آج شام افتتاح کرتے ہوئے، جس کا موضوعچوکنا بھارت، خوشحال بھارت ہے، جناب مودی نے کہا کہ کئی برسوں میں بھارت، بدعنوانیکے سلسلے میں، ہرگز برداشت نہ کرنے کے نظریے کی طرف بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواہوہ بدعنوانی ہو، معاشی جرائم ہوں، منشیات ہوں، کالے دھن کو جائز بنانا اور دہشتگردی ہو اور دہشت گردوں کو رقم مہیا کرانا ہو، اِن سبھی کا ایک دوسرے سے تعلق ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں بدعنوانی کے خلاف، مل کر منظمطریقے سے، مؤثر انداز میں، صلاحیت سازی اور تربیت کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بدعنوانی سے لڑائی، کسی اکیلی ایجنسی کاکام نہیں ہے بلکہ یہ ایک اجتماعی ذمہ داری ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آج یہ بات فخر سے کہی جاسکتی ہے کہملک، گھوٹالوں کے دور سے، بہت پہلے باہر نکل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب غریب انسانبراہ راست فائدوں کی منتقلی DBTکے ذریعہ، اپنا سو فیصد فائدہ، براہ راست حاصل کر رہا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ صرفDBTکیوجہ سے ایک لاکھ 70 ہزار کروڑ روپے، غلط ہاتھوں میں جانے سے بچائے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ شہریوں کی زندگیوں کو آسانبنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
وزیر اعظم نے ملک کے عوام سے اپیل کی کہ وہ بدعنوانی اوربھارت کے درمیان جنگ میں، بھارت کو مستحکم بنانا جاری رکھیں۔