وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ اثاثوں کے اخراجات میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ روزگار کے زیادہ مواقع پیدا کئے جاسکیں اور مرکزی بجٹ میں اس سلسلے میں گنجائش رکھی گئی ہے۔ بجٹ پیش کرنے کے بعد نئی دلّی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ اثاثوں کے اخراجات یا سرکاری سرمایہ کاری کیلئے اضافی نظام روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر فوراً اثر انداز ہوگا اور نئے مینوفیکچرنگ یونٹوں کیلئے پیداوار سے مربوط سہولیات 14 سیکٹروں میں مہیا کرائی جارہی ہیں ان سے ہی روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کے سیکٹر میں زیادہ زور دیا گیا ہے تاکہ زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہو سکیں۔
محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ کسانوں کی آمدنی کو بڑھانے کیلئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں جیسے کم از کم امدادی قیمت پر خریداری کی شق، شمسی پمپ اور Agri کریڈٹ جیسے اقدامات شامل ہیں۔ محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ ایئرانڈیا کی فروخت سے کچھ کمپنیوں کے اثاثوں کو فروخت کرنے کی حکومت کی منشاءکا اظہار ہوتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اِس سال LIC کے IPO کو بھی سبھی امکانات کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت افراطِ زر کو دو عددی گنتی تک نہیں پہنچنے دے گی۔ اس نے ایک ماہ کیلئے چھ فیصد کی حد کو توڑا ضرور ہے لیکن اِسے کبھی پار نہیں کیا ہے