ایک لاکھ سے زیادہ گاؤں نے خود کو کھلے میں رفع حاجت سےپاکODF Plus قرار دیا ہے۔ جل شکتی کی وزارت نے بتایا کہیہ وہ گاؤں ہیں جو کھلے میں رفع حاجت سے پاک ہونے کے اپنے درجے کو برقرار رکھے ہوئےہیں اور گیلے اور سوکھے کوڑے کے انتظامات کیلئے اِنہوں نے نظام بنا لئے ہیں۔ یہ وہگاؤں ہیں جو خود کو صاف ستھرا، سرسبز اور صحت مند بنانے کی جانب کام کررہے ہیں۔ بہترینکارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پانچ ریاستیں ہیں: تلنگانہ، تمل ناڈو، اڈیشہ، اترپردیشاور ہماچل پردیش۔ جہاں سب سے زیادہ گاؤں کو ODF Plus قرار دیا گیا ہے۔ تقریبا8 برس پہلے وزیراعظم نریندرمودی نے سوچھ بھارت مشن کا آغاز اِس پیش بینی کے ساتھ کیاتھا کہ ملک کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک بنانا ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ سوچھ بھارت مشن گرامین حکومت کے اسعزم کو قوت عطا کرتا ہے کہ صفائی ستھرائی اور گندے پانی کی محفوظ نکاسی کو فروغ دیاجائےاور اِس طرح اپنے شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنایا جائے۔ X
2
سترہواں بھارتیہ پرواسی دِوَس دو ہزار تیئس اگلے سال جنوری میں اندور میں منعقد ہوگا
17 واں پرواسی بھارتیہ دِوس 2023 اگلے سال جنوری میں اندور میں منعقد ہوگا۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان ارِندم باگچی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ قونصل، پاسپورٹ اور ویزا ڈویژن کے سکریٹری اوصاف سعید اور مدھیہ پردیش کے چیف سکریٹری اقبال سنگھ Bains نے پرواسی بھارتیہ دِوس کے انعقاد کے لیے مفاہمت کے ایک اقرار نامے پر دستخط کیے۔ بھارت کی ترقی میں بیرونی ملکوں میں مقیم بھارتی برادری کی خدمات کو اجاگر کرنے کے لیے ہر سال 9 جنوری کو پرواسی بھارتیہ دِوس منایا جاتا ہے۔ یہ دن 9 جنوری 1915 کو مہاتما گاندھی کی جنوبی افریقہ سے بھارت واپسی کی یاد میں بھی منایا جاتا ہے۔