Welcome to The Indian Awaaz   Click to listen highlighted text! Welcome to The Indian Awaaz

امریکی صدر باراک اوباما نے بدھ کے روز ریاض میں سعودی شاہ سلمان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سعودی عرب کی سلامتی کو ایران اور اسلامک اسٹیٹ سے لاحق خطرات پر بات چیت کی گئی۔ عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد اوباما کا سعودی عرب کا یہ چوتھا اور غالباﹰ آخری دورہ ہے۔ اپنے اس دورے میں صدر اوباما خلیجی ممالک کو یہ یقینی دہانی کرانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ واشنگٹن انتظامیہ ان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

Click to listen highlighted text!