آٹھویں کلاس کے دو پاکستانی نژاد امریکی طالب علم حسن رضوی اور احیان حسن جنہوں نے نابینا افراد کے لیے ایک اسمارٹ چھڑی، پاتھ فائنڈر بنائی ہے جس نے ٹکساس سائنس اینڈ انجینئرنگ فیئر میں جونیئر۔ انجینئرنگ ٹیکنالوجی مقابلے میں اسٹیٹکس اینڈ ڈائنیمکس کیٹیگری میں پہلا انعام جیتا۔ حسن رضوی اور احیان حسن نے کہا ہم بہت خو ش ہیں کہ ہم نے نابینا اور بصارت سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے یہ اسمارٹ کین بنائی ہے جو انہیں پانچ فٹ دور سے ہی بتادے گی کہ ان کے راستے میں کوئی رکاوٹ موجود ہے۔ ہم دونوں نے اس کے لیے بہت زیادہ محنت کی تھی‘۔ کیا جنہوں نے مل کر نابینا افراد کے لیے اسمارٹ چھڑی تیار کی ہے جو پانچ فٹ دورموجود رکاوٹوں کا پہلے سے پتہ دے کر انہیں راستہ چلنے میں آسانی فراہم کرتی ہے۔اس چھڑی کی خصوصیات پر بات کرتے ہوئے احیان حسن نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ہم نے اپنی چھڑی یا ’پاتھ فائنڈر‘ میں ایسے سینسرز لگائے ہیں جو چھڑی کی موٹر کو راستے کی رکاوٹ کے بارے میں سگنل بھیجتے ہیں جس سے چھڑی میں وائبریشن پیدا ہوتی ہے جو اس بات کا اشارہ ہوتا ہے کہ راستے میں کوئی رکاوٹ موجود ہے۔انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ سینسرز میں پیدا ہونے والی لہریں پانچ فٹ تک کے فاصلے پرموجود کسی بھی رکاوٹ سے ٹکرا کر واپس آتی ہیں جس سے چھڑی میں نصب موٹر حرکت میں آ کر وائبریشن پیدا کرتی ہیاور چھڑی والے شخص کو راستے میں رکاوٹ کی موجودگی کا اشارہ مل جاتا ہے اور وہ اس کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔اپنی اسمارٹ چھڑی کا موازنہ مارکیٹ میں دستیاب دیگر چھڑیوں سے کرتے ہوئے احیان نے کہا کہ ان کی اسمارٹ چھڑی میں مارکیٹ میں دستیاب چھڑیوں سے زیاد ہ فیچرز ہیں اور یہ ان سے زیادہ سستی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مارکیٹ میں موجود اسمارٹ چھڑیوں کی قمیت 500 ڈالر تک ہے جب کہ ہم نے اپنی چھڑی صرف پچاس ڈالر میں تیار کی ہے۔حسن نے چھڑی کی مزید خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں دستیاب چھڑیاں کسی رکاوٹ کی نشاندہی کے لیے ”بیپ“ کرتی ہیں اور اگر چھڑی والے نابینا شخص کی سماعت کمزور ہو تو وہ یہ بیپ کی آواز نہیں سن پاتا جس سے اسے رکاوٹ کا پتہ نہیں چلتا۔ جب کہ ہماری چھڑی نابینا شخص کو رکاوٹ سے پانچ فٹ پہلے سے VOAوائبریشن کے ذریعے باخبر کردیتی ہے۔

۲
واٹس ایپ پر اہم اپڈیٹ متعارف
میٹا کمپنی کے بانی مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ صارفین اب ایک ہی واٹس ایپ اکاؤنٹ سیدو سے زائد مختلف فونز پر لاگ اِن ہوسکتے ہیں۔میسجنگ ایپ واٹس ایپ صارفین کے لیے نئے فیچرزاور اپ ڈیٹ متعارف کرواتا رہتا ہے، تاہم حال ہی میں اہم اپ ڈیٹ متعارف کروائی گئی ہے۔مارک زکر برگ نے فیس بک پوسٹ پر بتایا کہ ’آج سے آپ ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ سے 4 مختلف موبائل فونز پر استعمال کرسکتے ہیں‘۔انہوں نے بتایا کہ اس سہولت سے دنیا بھر کے صارفین مستفید ہوسکتے ہیں۔اس سے قبل صارفین ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ سے صرف ایک فون پر لاگ ان ہوسکتے تھے۔البتہ متعدد کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس وغیرہ پر صرف براوزر کے ذریعے ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ سے لاگ ان ہوسکتے تھے، تاہم اب پہلی بار ایک صارف اپنا واٹس ایپ اکاو?نٹ ایک ہی وقت میں 4 مختلف موبائل فونز پر بھی استعمال کر سکے گا۔تاہم اگر واٹس ایپ اکاؤنٹ جس موبائل پر سب سے پہلے لاگ ان کیا گیا ہو،اگر وہ موبائل فون مخصوص عرصے تک غیر فعال رہے گا، تو اس صورت میں واٹس ایپ اکاؤنٹ دیگر موبائل فونز سے بھی لاگ آو?ٹ ہو جائے گا۔
۳
ویوو کا مڈ رینج فون متعارف
چینی اسمارٹ موبائل فون کمپنی ’ویوو‘ نے اپنا مڈ رینج فون ’وائے 78 پلس‘ متعارف کرادیا، جسے قیمت اور فیچرز کے حوالے سے مناسب قرار دیا جا رہا ہے۔’ویوو: وائے 78 پلس‘ کو 78۔ 6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس میں اینڈرائیڈ 13 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔فون میں کولکوم اسنیپ ڈریگن 695 کی چپ جبکہ اوکٹا کور کا سی پی یو دیا گیا ہے۔فنگر پرنٹ سینسر سے لیس فون کے بیک پر دو جب کہ فرنٹ پر ایک کیمرا دیا گیا ہے لیکن کیمروں کی ٹیکنالوجی اور سینسرز کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے۔’ویوو: وائے 78 پلس‘ کو فائیو جی سپورٹ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس کے بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا دو میگا پکسل کا کیمرا ہے۔فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے اور اس کے سینسرز کو اپ گریڈ کرکے کیمروں کی ٹیکنالوجی کو بہتر بنایا گیا ہے۔فون میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری کو 44 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اسے تین مختلف رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔فون کو ابتدائی طور پر صرف چین میں متعارف کرایا گیا ہے، تاہم امکان ہے کہ اسے آئندہ ہفتے تک پاکستان اور بھارت سمیت خطے کے دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔فون کو کیمروں کی کوالٹی اور قیمت کے حوالے سے مناسب قرار دیا جا رہا ہے، تاہم بعض صارفین اسے مہنگا فون قرار دے رہے ہیں، ان کا خیال ہے کہ اتنی قیمت میں تین کیمروں کا حامل موبائل بھی مل جاتا ہے۔