Last Updated on May 11, 2021 12:08 pm by INDIAN AWAAZ
آندھرا پردیش میں کم ازکم گیارہ مریضوں کی اس وقت موت ہوگئی جب کل رات تروپتی میں سری وینکٹیشورا رام نارائن رولا گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل میں آکسیجن کی سپلائی میں ضروری پریشر میں کمی آگئی۔ آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اس سانحے کی انکوائری کا حکم دیاہے۔ چتور کے ضلع کلکٹر ایم ہری نرائن نے آئی سی یو وارڈ میں کووڈ کے گیارہ مریضوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔ اسی دوران ایک آکسیجن ٹینکر کووڈ اسپتال پہنچا جس سے آکسیجن کی سپلائی بحال ہوسکی۔
