FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     20 Apr 2024 05:08:57      انڈین آواز

یونانی میں ایسی دوائیں تیار کی جائیں جو فوری اثرپذیر ہوں: ڈاکٹر جین

(Last Updated On: 15/02/2020)


عالمی یوم یونانی طب کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات اعزاز سے سرفراز


نئی دہلی

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے زیراہتمام ‘عالمی یونانی میڈیسن ڈے’ تقریب میں ملک بھر سے آئے ہوئے اطبا نے طب یونانی کے فروغ کے لیے مختلف طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔اقلیتوں کے قومی تعلیمی کمیشن کے چیئرمین جسٹس این کے جین نے مسابقت کے اس دور میں یونانی سسٹم کو سائنسی بنانے اور اس میں نئی نئی تحقیقات پر زور دیا اور کہا کہ طب یونانی سے وابستہ افراد کو ایسی دوائیں تیار کرنے کی کوشش کرنی چاہئے جو فوری اثرپذیر ہوں۔اس موقع پر مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والی شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا ۔ اردو صحافت کے میدان میں خدمات کے لئے معروف صحافی روزنامہ میرا وطن ،دہلی کے ایڈ یٹرارشدفرید ی کو اعزازسے نوازا گیا ۔


طبی کانگریس کے صدر پروفیسر مشتاق احمد نے کہا کہ یونانی پیتھی کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے

کی ضرورت ہے کیوں کہ کسی بھی فائدہ مند چیز کو اپنے آپ تک محدود رکھنا ظلم ہے ۔انہوں نے تاہم یہ بھی کہا کہ یونانی پیتھی اسی وقت دنیا بھر میں پھیل سکتی ہے جب اس کو معیاری بنانے کے تمام پیمانے پورے کیے جائیں۔
حکومت ہند کے محکمہ آیوش میں ایڈوائزر ڈاکٹر راج کے منچندا نے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس وقت دنیا کے 82ملکوں میں یونانی طریقہ علاج کو اپنایا جارہا ہے ۔ایسے تمام ممالک میں یونانی پریکٹیشنر کی ضرورت ہے لہذا طب یونانی کے طلبہ کو اس سسٹم میں مہارت حاصل کرنی چاہئے ۔
اس موقع پر اردو اکیڈمی دہلی کے وائس چیئرمین پروفیسر شہپر رسول، حکومت ہند کے ایڈوائزر یونانی ڈاکٹر محمد طاہر، حکیم سراج الدین (میرٹھ)’ آیورویدک اور یونانی طبیہ کالج قرول باغ کے پرنسپل پروفیسر محمد ادریس، ڈاکٹر ابو رضوان جمشید پور، مولانا محمد رحمانی،ڈاکٹر محسن دہلوی نے بھی اظہار خیال کیا جب کہ حکیم سید احمد خان نے مہمانوں کا استقبال کیا۔


اس موقع پر طب یونانی کی ترویج واشاعت میں نمایاں رول ادا کرنے کے لیے مختلف افراد کواعزاز سے نوازا گیا۔ ان میں ڈاکٹر حکیم سیّد امام الدین احمد (چنئی)، ڈاکٹر افتخار احمد سیفی (دبئی)، ڈاکٹر راکیش کمار شرما (پنجاب)، ڈاکٹر غزالہ جاوید (نئی دہلی)، ڈاکٹر فخر عالم (علی گڑھ)، پروفیسر محمد محی الحق صدیقی (علی گڑھ)، ڈاکٹر صوفیہ اُتساہی (نئی دہلی)، ڈاکٹر ابوالحسن اشرف (حیدرآباد)، ڈاکٹر شکیل احمد عمر دراز خاں (عثمان آباد)، ڈاکٹر پی بی کانجی لال (کولکاتا)، مقبول حسن (نئی دہلی) کے علاوہ اردوصحافت کے لئے معروف صحافی روزنامہ میرا وطن کے ایڈ یٹرارشدفرید ی کو اعزازسے نوازا گیا ۔


اس کے علاوہ ملک کے گوشہ گوشہ سے چند یونانی نوجوان طبیبوں کو ‘اسٹار آف یونانی میڈیسن’ سے بھی سرفراز کیا گیا۔ ان میں ڈاکٹر ابورضوان (جمشیدپور)، ڈاکٹر محمد روشن (اجمیر)، ڈاکٹر آشیش چودھری (نئی دہلی)، جناب عبدالوہاب عادل (نئی دہلی)، ڈاکٹر ضیاءالرحمن (دیواس)، ڈاکٹر محمد اویس حسن (ناگپور)، ڈاکٹر سمبل رحمن (علی گڑھ)، ڈاکٹر شہناز پروین (نئی دہلی)، حکیم محمد صادق (نئی دہلی)، ڈاکٹر حسان حامد (جے پور)، ڈاکٹر نثار احمد (جے پور)، حکیم محمد وسیم (نئی دہلی)، جناب پرویز احمد خان (امروہہ)، ڈاکٹر حکیم رفیع الدین احمد (ویلور)، ڈاکٹر شبیر احمد انصاری (گوہاٹی)، ڈاکٹر زبیر احمد (نوح)، ڈاکٹر عبدالماجد خان (سہارنپور)، ڈاکٹر حبیب اللہ (نئی دہلی)، ڈاکٹر ظفر اقبال (رانچی)، ڈاکٹر بدرالاسلام کیرانوی (نئی دہلی) شامل ہیں۔
اس موقع پر پدم شری حکیم سیف الدین احمد میرٹھی کی حیات و خدمات پر مشتمل یادگاری مجلہ کے علاوہ ‘اردو صحافت کا مزاج’ (مصنف منور حسن کمال،مرتب: ڈاکٹر سید احمد خاں) اور ‘المفردات’ (مصنف: پروفیسر فضل اللہ قادری) کا اجرا بھی عمل میں آیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

خبرنامہ

ایران اسرائیل تناؤ: یو این قیادت کا انتقامی اقدامات سے پرہیز کا مطالبہ

UN Photo/Loey Felipe سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے عالمی برادری س ...

یونین پبلک سروس کمیشن نے سول سروسز امتحان 2023 کے حتمی نتائج کا اعلان کیا

،لکھنؤ کے آدتیہ سریواستو ٹاپر رہے۔ سول سروسز امتحان ...

اس انتخابی موسم میں مایاوتی، اویسی ووٹروں کے نشانے پر

ویسے تو دیکھنے میں اویسی بی جے پی اور اس کی اعلیٰ قیادت بشمول ...

MARQUEE

Singapore: PM urges married Singaporean couples to have babies during year of Dragon

AMN / WEB DESK Prime Minister of Singapore Lee Hsien Loong has urged married Singaporean couples to have ba ...

Himachal Pradesh receives large number of tourists for Christmas and New Year celebrations

AMN / SHIMLA All the tourist places of Himachal Pradesh are witnessing large number of tourists for the Ch ...

Indonesia offers free entry visa to Indian travelers

AMN / WEB DESK In a bid to give further boost to its tourism industry and bring a multiplier effect on the ...

MEDIA

 Sheyphali Sharan Takes Charge as PDG of PIB

AMN Senior Information Service Officer Sheyphali B Sharan today took over the charge of Principal Director ...

Noted Journalist Zafar Agha Passes Away

Journos shocked over his demise AMN / NEW DELHI Noted journalist and and the Editor-in-Chief Nation ...

RELIGION

Mata Vaishno Devi Bhawan Decorated With Imported Flowers Ahead Of Navratri Festival

AMN In Jammu, ahead of the festivl of Navratri, Katra and Mata Vaishno Devi Bhawan is decorated with import ...

Holy Relics of Lord Buddha Return to India After Exposition in Thailand

AMN The holy relics of Lord Buddha and his disciples Arahant Sariputta and Arahant Maha Moggallana has ret ...

@Powered By: Logicsart