سیاحت کی وزارت نے ملک میں گھریلو سیاحت کی حوصلہ افزائی اور اُسے فروغ دینے کیلئے ایک منفرد پہل کا آغاز کیا ہے۔
سیاحت کے محکمے کے ویسٹرن سینٹرل علاقائی دفتر کی جانب سے ملک گیر سطح پر ایک خصوصی Vocal for Local ٹور کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں چھ رکنی ٹیم ایک کار میں سفر کررہی ہے اور ملک کے مختلف مقامات کا دورہ کررہی ہے۔ ممبئی میں اِس ٹیم کا شاندار خیر مقدم کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کل ”من کی بات“ کے اپنے پروگرام میںVocal for Local کی اہمیت کو اجاگر کیا تھا اور توقع ہے کہ یہ منفرد پہل ملک میں گھریلو سیاحت کے بارے میں مزید بیداری پیدا کرے گی۔