FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     28 Jan 2020 02:40:53      انڈین آواز
Ad

پاکستان نے بھارت سے ادویات کی تجارت پر عائد پابندی اٹھا لی

WEB DESK —
پاکستان نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد بھارت سے دو طرفہ تجارت ختم کرنے کی جو پابندی عائد کی تھی اس میں ترمیم کر دی گئی ہے اور اب بھارت سے ادویات اور طبی آلات منگوانے کی اجازت ہو گی۔

پاکستان کی وزارت تجارت کی طرف سے اس ضمن میں دو ایس آر اوز جاری کیے گئے ہیں جس کے تحت امپورٹ پالیسی آرڈر 2016ء اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2016ء میں ترامیم کر دی گئی ہیں۔ اس فیصلے کے بعد اب پاکستان پہلے کی طرح ادویات و طبی آلات بھارت درآمد اور برآمد کیے جا سکیں گے۔

وزارت تجارت کے حکام کے مطابق یہ اقدام انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دونوں ممالک کے عوام کو علاج کی سہولیات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

پاکستانی حکام اگرچہ انسانی ہمدردی کا کہہ رہے ہیں جب کہ اصل صورت حال یہ ہے کہ پاکستان ملک میں استعمال ہونے والی ادویات کا 50 فیصد خام مال بھارت سے درآمد کیا جاتا ہے۔

پاکسستان کی طرف سے کشمیر کی حمایت میں کیے جانے والے اقدامات کے تناظر میں پاکستان نے بھارت سے آنے والے اور مختلف ادویات میں استعمال کیے جانے والے خام مال اور کیمیکلز کو بھی پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔ اس پابندی کے باعث پاکستان میں فارماسوٹیکل انڈسٹری کے مطابق زندگی بچانے والی بیشتر ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور مارکیٹ میں ان کی کمی کا خدشہ بڑھنے لگا تھا جس پر گذشتہ ہفتے وفاقی وزیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد کے درمیان ملاقات میں فریقین نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور مسئلے کا جلد از جلد حل نکالنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔

پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کہنا ہے کہ یہ بات سچ ہے کہ پاکستان میں بنائی جانے والی ادویات میں استعمال ہونے والے خام مال کا تقریباً 50 فیصد حصہ بھارت سے درآمد کیا جاتا ہے۔

اس وقت 820 ایسے کیمیکلز ہیں جو پاکستان کی درآمدات کا حصہ ہیں کیونکہ پاکستان یہ کیمیکلز پاکستان میں تیار نہیں کیے جاتے اور صرف بیرون ملک سے منگوائے جاتے ہیں۔ ان میں 60 سے زائد ایسے کیمکیلز ہیں جن کے لیے پاکستان بھارت پر زیادہ انحصار کرتا ہے۔ ان 60 کیمیکلز میں سے 23 زندگی بچانے والی ادویات میں استعمال ہوتے ہیں۔ یہ ادویات دل کے امراض، ذیابیطس، بلڈ پریشر، ٹی بی اور کینسر جیسی بیماریوں کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔

ٹی بی کی ادویات میں استعمال ہونے والا کیمیکل ’ایتھمبیوٹول‘ کا پاکستان کے لیے فراہمی کا واحد ذریعہ بھارت ہے۔ ایسی صورت حال میں پاکستان کے لیے یہ ممکن نہ تھا کہ اپنی فارما انڈسٹری کو بچانے کے لیے بھارت سے ادویات کا خام مال منگوانے کی اجازت نہ دے۔

پاکستان میں گذشتہ ایک سال کے دوران ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا اور بتایا جاتا ہے کہ نو سے تیس فیصد تک ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہی ادویات کی قیمتوں پر کنٹرول نہ پانے جیسے معاملات کی وجہ سے وفاقی وزیر عامر کیانی کو بھی وزارت سے ہٹا دیا گیا تھا۔

پاکستان نے یہ فیصلہ ادویات کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے کیا ہے کیونکہ فارما انڈسٹری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اگر بھارت کی بجائے کسی دوسرے ملک سے خام مال منگوایا گیا تو لاگت میں اضافہ ہو گا جو صارفین کو ادویات کی زیادہ قیمت کی صورت میں ادا کرنا ہو گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Ad

SPORTS

Chirag Shetty, Adcocks take Pune to 2nd consecutive win at PBL 2020

HSB / Lucknow Thailand Open men’s doubles champion Chirag Shetty played a pivotal role alongside world ch ...

Awadhe Warriors look for their first home win at PBL 2020

HSB / AMN / Lucknow The Awadhe Warriors will look to bounce back to form when they take on the Mumbai Rocke ...

Table Tennis: Setback for Gujarat as Trisha’s heroics put Assam on top

AMN / Hyderabad Reigning women champions Bengal A did not need a second invitation as they held sway in Gr ...

ART & CULTURE

Jaipur Literature Festival begins

By A Correspondent / Jaipur The Jaipur Literature Festival has commenced here today. Chief Minister of Raj ...

Difference between World Hindi Day and Hindi Divas

WEB DESK There is some confusion over World Hindi Day and Hindi Divas. We must know the difference between ...

Ad

MARQUEE

IRCTC to operate Golden Chariot luxury train from March 2020

AMN The Indian Railway Catering And Tourism Corporation, IRCTC, will operate and manage luxury train, Golden ...

Qutub Minar glitters amid LED illumination

  QUTUB MINAR Staff Reporter / New Delhi The historic Qutb Minar came alive ...

CINEMA /TV/ ART

Shabana Azmi to be discharged from hospital soon

WEB DESK Actress Shabana Azmi, who was injured in an accident on the Mumbai-Pune Expressway recently can b ...

Filmi Titbits-3: SRK shares Math video, actor says it has solved many of his problems

WEB DESK Shah Rukh Khan has shared a viral video, which was earlier shared by businessman Anand Mahindra. T ...

Ad

@Powered By: Logicsart

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!