
معمر افراد کی یادداشت میں بہتری لانا ممکن
سائنسی تحقیق پر مبنی جرنل ‘نیچر نیوروسائنس’ میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ معمر افراد کے دماغ کو ہلکا برقی جھٹکا دینے سے ان کی قلیل اورطویل مدتی یادداشت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔برطانوی اخبار ‘دی گارڈین’ سے بات کرتے ہوئے بوسٹن یونیورسٹی کے پروفیسر اور اس تحقیق کے شریک مصنف رابن رائین ہارٹ نے بتایا کہ عمر کے ساتھ ساتھ یادداشت کی کمی علمی زوال کی ایک عام علامت ہے۔ مثال کے طور پر یادداشت کم ہونے سے فیصلہ سازی، منصوبہ بندی کرنے اور سیکھنے کی صلاحیت میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔تحقیق کے دوران رائین ہارٹ اور ان کی ٹیم نے دیکھا کہ اگر دماغ کے مخصوص حصوں کوچار روز تک بیس منٹ کے سیشنز کے ذریعے ہلکے برقی جھٹکوں سے ہدف بنایا جائے ہو تو ایک ماہ تک یادداشت میں تنزلی کو روکا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دماغ کے مخصوص حصوں او ر برقی رو کی فریکوئنسی کو منتخب کرنے سے قلیل مدتی یا طویل مدتی یادداشت میں ہونے والی کمی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔مفلوج افراد کو کام کرنے میں مدد دینے والی ٹیکنالوجی۔امریکی نشریاتی ادارے’ این بی سی نیوز’ نے اس بارے میں اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ محققین کے مطابق وہ افراد جنہیں ڈمنشیا کا خطرہ لاحق ہو، مستقبل میں ان کا گھر پر اس طریقہ سے علاج کیا جا سکتا ہے۔
امریکہ کے بیماریوں کی روک تھام کے ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن(سی ڈی سی) کے مطابق امریکہ میں اس وقت ایک کروڑ ساٹھ لاکھ سے زائد افراد کو ذہنی کمزوری سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔نیچر نیوروسائنس کے مطابق اس تحقیق میں 150 ایسے افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کی عمر 65 سے88سال کے درمیان تھی اور انہیں کوئی ذہنی بیماری نہیں تھی۔اس تحقیق کے مطابق جن افراد کو چار روز تک بیس منٹ کے یہ سیشنز دیے گئے، ان کی یادداشت میں 50 سے 65 فیصد تک بہتری دیکھنے میں آئی۔اس تحقیق میں، اس طریقہ کار سے قلیل مدتی یادداشت اور طویل مدتی یادداشت دونوں میں بہتری دیکھنے میں آئی۔یاد رہے کہ یہ دونوں یادداشت ضروری ہیں۔ پہلی یادداشت روزمرہ کے امور نمٹانے میں کام آتی ہے جب کہ طویل مدتی یادداشت برسوں کی یادداشت پر محیط ہوتی ہے۔

۲
واٹس ایپ کے تین سیکیورٹی فیچر
واٹس ایپ نے تین نئے سیکیورٹی فیچر متعارف کرادیے جب کہ اس کی انتظامیہ مزید اچھے فیچرز پر کام کرنے میں بھی مصروف ہے۔
واٹس ایپ کی مالک کمپنی ’میٹا‘ یعنی فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں انسٹنٹ ایپلی کیشن میں متعارف کرائے گئے فیچرز سے متعلق صارفین کو آگاہی دی۔مواٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرائے گئے فیچرز میں خاموشی سے گروپ چھوڑنے کا فیچر بھی شامل ہے، اس فیچر کے تحت اب جو بھی صارف کسی گروپ سے نکل جائے گا تو ہر کسی کو اس کے نکلنے کا نوٹی فکیشن دکھائی نہیں دے گا، البتہ گروپ کے ایڈمن کو نوٹی فکیشن نظر آئے گا۔انسٹنٹ ایپ پر متعارف کرائے گئے دوسرا فیچر اپنی آن لائن موجودگی کو خفیہ رکھنا ہے جو صارفین واٹس ایپ کی سٹنگ میں جاکر آن کر سکتے ہیں۔اس فیچر کے تحت چاہے تو صارف اپنی آن لائن موجودگی ہر کسی سے خفیہ رکھے یا پھر چاہے تو کچھ دوستوں کو آگاہ رکھے یا چاہے تو اپنے تمام کانٹیکٹس والوں کے لیے اپنی آن لائن موجودگی کو آن رکھے۔یہ فیچر واٹس ایپ پر پہلے بھی موجود تھا مگر اب اس میں مزید بہتری کرکے اسے عام کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ واٹس ایپ پر ایک اور بہترین سیکیورٹی فیچر متعارف کرایا گیا ہے،جس کے تحت اب صارفین کسی کو ونس ویو کی بھیجی گئی تصویر کا اسکرین شاٹ لینے سے بھی روک سکیں گے۔یہ فیچر واٹس ایپ پر از خود کام کرے گا، اسے آن کرنے کے لیے کوئی سیٹنگ نہیں کرنی پڑے گی اور جلد ہی دوسرے لوگ ونس ویو کے تحت بھیجی گئی تصویر کا اسکرین شاٹ بھی نہیں لے پائیں گے۔

۳
ویوو کا مڈ رینج وائے 77 ای
چینی موبائل کمپنی نے اپنی مقبول وائے سیریز کا مڈ رینج فائیو جی فون ’وائے 77 ای‘ متعارف کرادیا۔کمپنی نے وائے سیریز کے اسی فون کو چین اور ملائیشیا پہلے ہی متعارف کرایا تھا مگر جو ماڈیول دیگر ممالک میں پہلے پیش کیا گیا تھا وہ دنیا بھر میں متعارف نہیں کرایا گیا تھا۔لیکن اب کمپنی نے ’وائے 77 ای‘ کو فائیو جی سپورٹ، مختلف فیچرز اور اپگریڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ دنیا کے مختلف ممالک میں پیش کردیا، جسے مڈ رینج کا بہترین فون قرار دیا جا رہا ہے۔’وائے 77 ای‘ میں کمپنی نے بیک پر دو کیمرے دیے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 13 میگا پکسل وائڈ اینگل فیچرز کے ساتھ کا دیا گیا جب کہ دوسرا 2 میگا پکسل کا میکرو کیمرا دیا گیا ہے۔موبائل کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے، تاہم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ موبائل کی ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کرکے اس میں وہ تمام فیچرز دیے گئے ہیں جو بڑے بجٹ کے فون میں شامل کیمروں میں ہوتے ہیں۔
فون کو 8۔6 انچ کی اولیڈ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس میں ڈائمنسٹی 810 کی چپ جب کہ ایں ڈرائڈ 12 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔پانچ ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری کے حامل موبائل میں 18 واٹ کا ٹائپ سی چارجر دیا گیا ہے اور اسے تین مختلف جی بی ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔’وائے 77 ای‘ کو 6، 8 اور 12 جی بی ریم جب کہ 128 اور 256 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔