بتاریخ 11جون 2023 بروز اتوار مدرسہ حضرت عبداللہ ابن ام مکتومؓ بسمت پھاٹہ اردھاپور ناندیڑ کے زیر اہتمام  تیسرا مسابقة القران بین المکاتب کامیاب انعقاد عمل میں آیا جس میں اردھاپور اور اس کے اطراف واکناف کے 27 مکاتب اسلامیہ کے تقریبا 125 طلبإ نے حصہ لیا واضح ہوکہ اس فاٸنل وتیسرامسابقہ سے پہلے گذشتہ رمضان المبارک سے قبل داخلی مسابقہ میں تقریبا 914 طلبإ نے حصہ لیا تھا جس میں اعلی وممتاز پوزیش حاصل کرنے والے طلبإ کو اس فاٸنل وتیسرا مسابقہ میں شرکت کا موقع دیا گیا  
یہ تیسرا مسابقة القران الکریم بین المکاتب کل پانچ فروعات پر مشتمل تھا- (1) فرع اول مکمل ناظرہ قران کریم،( 2) فرع ثانی پارہ عم ،( 3) فرع ثالث نعت شریف،( 4)فرع رابع تقریر ، (5) فرع خامس اذان، اس مسابقہ میں اورنگ آباد سے آے ہوۓ علمإکرام قاری حسین صاحب حافظ ذاکر پٹیل صاحب مفتی نوید پٹیل صاحب مولانا عرفان الدین صاحب حافظ حارث صاحب حافظ محمد خالد صاحب حافظ محمد اشفاق صاحب مولانا صابر صاحب مولانا یونس صاحب ودیگرنے حکم وجج کے فراٸض انجام دٸے
مسابقہ صبح 8 بجے سے شروع ہوکر نماز ظہر تک ختم ہوا فورا بعد نماز ظہر حضرت مولانا سعد عبداللہ صاحب امام وخطیب مسجد قیوم پلاٹ وناظم ادارہ معہد ابوالحسن ناندیڑ کے زیرِصدارت اور مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی بانی ومہتمم مدرسہ ھذا کے زیرسرپرستی  “عظیم الشان اجلاس تقسیم انعامات“ منعقد ہوا قران کریم کی تلاوت ونعتیہ کلام کے بعد مولانا حسین صاحب اورنگ آباد نے مسابقہ کے تأثرات پیش کٸے بعدہ مولانا محمد یوسف صاحب اردھاپور نے مسابقہ سے حاصل فاٸدہ پر کارگذاری پیش کی اس کے بعد صدرِ اجلاس حضرت مولانا سعد عبداللہ صاحب کا پر مغز وعلمی خطاب ہوا اس میں آپ نے مکاتب ومدارس کی اہمیت ضرورت وافادیت پر مفصل روشنی ڈالی بعدہ مسابقہ میں اول دوم سوم پوزیشن حاصل کرنے والے مساہمین کو بہترین وبہت سارے انعامات سے نوازا گیا ساتھ ہی مسابقہ میں شرکت کرنے والے ہر مساہمین کو بھی انعامات دٸیےگٸے اور تمام ہی معلمینِ مکاتب واساتذہ کی خدمت میں بطور ہدیہ کے ایوارڈ ودیگر انعامات پیش کٸے گٸے اس اجلاس میں بطور مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے قاری محمد اسعد صمدی صاحب مولانا محمد اسماعیل صاحب ودیگر علمإ کرام ومعززینِ شہر کے علاوہ علمإ کرام وعوام الناس کثیر تعداد میں شریک رہے حضرت صدرِاجلاس کی دعإ پر اجلاس ختم ہوا اس مسابقہ و اجلاس کو کامیاب بنانے میں حافظ نوید صاحب حافظ محمد یوسف صاحب حافظ محمد سلمان صاحب حافظ محمد یونس صاحب ویگر نے اہم رول ادا کیا جبکہ مولانا محمد رضوان صاحب ومولانا عبدالوحید صاحب اشاعتی ناظم مدرسہ ھذا نے نظامت کے فراٸض بحسن وخوبی انجام دٸے