NEWS

COVID-19: 23,49,598 recovered worldwide
BJP spokesperson Sambit Patra hospitalised after COVID-19 symptoms
COVID-19: Death toll rises to 3,55,575 worldwide
China approves Hong Kong national security law
Covid-19 India’s tally tops 1,58,333, with 6,387 cases getting added in a day
FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     29 May 2020 05:55:52      انڈین آواز

مختلف ملی تنطیموں کے رہنماؤں نے ڈاکٹرظفرالاسلام خان کے خلاف ایف آئی آر کی واپسی کا مطالبہ کیا

نئی دہلی۔

ملک کے مختلف ملی تنطیموں کے رہنماؤں نے میڈیا کو جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم ڈاکٹرظفرالاسلام خان صاحب کے خلاف دلی پولیس کی کاروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ دلی اقلیتی کمیشن کے سربراہ پر محض ایک ٹوئیٹ کو بنیاد بنا کر اس طرح کی کاروائی سے دلی پولیس کا متعصبانہ کردار پھر ایک بار بے نقاب ہوگیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب کے زیر بحث ٹوئیٹ سے اختلادف کی گنجائش موجود ہے اور خود انہوں نے اس پر اپنا وضاحتی بیان جاری کردیا تھا۔لیکن اس کے باوجود،اطلاعات کے مطابق پولیس افسران بغیر کسی نوٹس کے اچانک ان کے گھر پہچ گئے اورخان صاحب کو ساتھ لے کر جانے پر بضد تھے۔ لاک ڈاون کے دوران، عین افطار کے وقت، ایک نیم عدالتی ادارہ کے سربراہ کے خلاف اس طرح کی کاروائی سے معلوم ہوتا ہے کہ پولیس کی کاروائیاں کس حد تک آگے بڑھتی جارہی ہیں۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ مشرقی دلی میں جان و مال کی بڑے پیمانے پر تباہی اور قتل و غارت گری کے اصل مجرموں کو گرفتار کرنے میں ناکامی کے بعد اب دلی پولیس طرح طرح سے مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہے۔ جن لوگوں کی شر انگیزیاں، زہریلی تقریریں اور بیانات اور منظم پر تشدد حملے سارے ملک کے سامنے عیاں ہیں، ان کو نظر انداز کرکے اس طرح مظلومین، ان کے حق میں آواز بلند کرنے والوں یا حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت کرنے والوں کو پولیس کے ذریعہ نشانہ بنانے کی کوشش، پورے ملک کے لئے نہایت خطرناک ہے۔

ملی تنطیموں کے رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری ڈاکٹر ظفر الاسلام خان کے خلاف ایف آئی آر کو واپس لے اور دلی پولیس کو بے قصور افراد کے خلاف اس طرح کی کاروائیوں سے روکے۔
دستخت کنندگان میں، مولانا ارشد مدنی صدر جمیعتہ علمائے ہند،مولانا توقیر رضا خان: صدر ملی اتحاد کونسل،مولانا محمود مدنی: جنرل سکریٹری جمیعتہ علمائے ہند، جناب سید سعادت اللہ حسینی: امیر جماعت اسلامی ہند،مولانا ولی رحمانی: امیر شریعت، بہار و اڑیسہ و جھارکھنڈ،مولانا اصغر امام مہدی سلفی: امیر جمیعتہ اہل حدیث ہند،جناب نوید حامد: صدر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت،ڈاکٹر محمد منظور عالم: جنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل،مولانا محمد سلمان حسینی ندوی لکھنو،مولانا مفتی محمد مکرم: امام مسجد فتح پوری،مولانا محسن تقوی، امام جمعہ، شیعہ جامع مسجد دہلی،ڈاکٹر قاسم رسول الیاس: صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا،جناب محمد سلیمان صدر انڈین نیشنل لیگ،جناب اختر حسین جنرل سکریٹری آل انڈیا مومن کانفرنس،جناب مجتبی فاروق جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت،سید محمد تنویر ہاشمی کرناٹک،لبید شافعی صدر اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا،پروفیسر اختر الواسع صدر مولانا آزاد یونی ور سیٹی جودھ پور،پروفیسر حسینہ حاشیہ ملی کونسل،ڈاکٹر تسلیم رحمانی صدر ایم پی چی آئی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Ad

SPORTS

Hockey Legend Balbir Singh (Sr) is no more

Harpal Singh Bedi / New Delhi The grand old man of Indian hockey Balbir Singh (Senior) is no more. Conside ...

Football; U-17 girls keen to get back to the pitch; Ccoach Thomas Dennerby

Harpal Singh Bedi / New Delhi National U-17 Women’s Team Head Coach Thomas Dennerby has opined that his p ...

Ad

خبرنامہ

ممتاز مزاح نگار مجتبیٰ حسین انتقال کرگئے۔

ممتاز مزاح نگار مجتبیٰ حسین آ ج صبح حیدرآباد میں انتقال کرگئ ...

مارک زکربرگ کے اثاثوں میں 2 ماہ کے دوران 30 ارب ڈالرز کا اضافہ

WEB DESKدنیا بھر میں نئے نوول کورونا وائرس کی وبا کے باعث لاک ڈاو ...

کورونا کی ویکسین ابھی بنی نہیں کہ ’پہلے کسے ملے گی‘ پر جھگڑا شروع

AMNفرانسیسی دوا ساز کمپنی سنوفی کے چیف ایگزیکیٹو پال ہڈسن کے ا ...

TECH AWAAZ

Bill Gates leaves Microsoft

Bill Gates and wife Melinda WEB DESK Microsoft Co-founder Bill Gates has left the Board of directors of ...

Larry Tesler, inventor of ‘cut-copy-paste’ dies at 74

Scientist copied the printing technique of physically cutting and glueing printed text WEB DESK Larr ...

MARQUEE

60,000 marriages cancelled in Haryana

WEB DESK The wedding industry has been badly hit by the lockdown in Haryana. More than 60,000 marriages sch ...

Transgender activists ask Govt to halt Transgender Rules, 2020

FILE PHOTO WEB DESK More than 150 transgender activists from across India  have urged the governmen ...

@Powered By: Logicsart

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!