وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ دنیا بھارت کو ترقی کے ایک شراکت دار کے طور پر دیکھتی ہے اور بھارت ترقی کے پیمانے طے کرنے میں اہم رول ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھارت کی آواز کو سنتی ہے اور اس کی خود مختار آواز پر یقین رکھتی ہے۔


مرکز میں مودی حکومت کے 9 برس مکمل ہونے پر میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی خارجہ پالیسی سے ملک کے زبردست اثر، وسیع تر نقشہ راہ، نئے نظریات اور حالیہ برسوں میں مضبوط انداز میں خدمات کی فراہمی کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطہ جنوب کے کم ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک بھارت کو ترقی کی خاطر ایک معتبر اور موثر شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں، جو زمینی سطح پر مضبوطی کے ساتھ استحکام فراہم کرتا ہے۔
بھارت کو ایک اقتصادی شراکت دار قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کا وسیع پیمانے پر اقتصادی اثر ہورہا ہے، جسے عالمی سطح پر تسلیم کیا جارہا ہے۔ دنیابھر میں ملک کی بڑھتی ہوئی ساکھ پر ڈاکٹر جے شنکر نے کہاکہ بھارت جی20- کا پہلا صدر ہے، جس نے دوسروں سے صلاح مشورہ کرنے کی باقاعدہ کوشش کی ہے اور 125 ملکوں نے اِس کا جواب دیا، کیونکہ وہ ملک کی خودمختار آواز پر یقین رکھتے ہیں