AMN

صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے تمل ناڈو، گجرات، آندھر پردیش، راجستھان، کرناٹک، پنجاب، جموں و کشمیر اور ہریانہ کے چیف سکریٹریز کو خط لکھے ہیں، جن میں اُن سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈیلٹا پلس ویریئنٹ کو پھیلنے سے روکنے کے اقدامات کے طور پر کنٹینمنٹ اور مریضوں کا پتہ لگانے کے کام میں تیزی لائیں۔ اُن سے کہا گیا ہے کہ وہ متاثرہ ضلعوں اور کلسٹرز میں کنٹینمنٹ کے فوری اقدامات کریں، جن میں لوگوں کو جمع ہونے سے روکنا، وسیع پیمانے پر جانچ کرنا، مریضوں کا جلد پتہ لگانا اور ترجیحی بنیاد پر ٹیکہ لگانا شامل ہے۔ سکریٹری نے اُن سے کہا ہے کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کے وافر نمونے فوری طور پر نامزد لیباریٹریوں کو بھیج دیئے گئے ہیں تاکہ متاثرہ افراد، کلینکل سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔