@airnewsalerts
راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کوٹا میں کوچنگ حاصلکرنے والے طلبہ میں خودکشی کے واقعات میں اضافے کے مدنظر کل رات کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کےمالکان کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ نظام میں اصلاح کاوقت آگیاہے اور ہم بچوں کو مرتا ہوا نہیں دیکھ سکتے۔ رواں سال کے آٹھ ماہ میں 21 طلبہنے خودکشی کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کی چیئرمین شپ کے سکریٹری بھوانیسنگھ کے تحت ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی ہے۔مذکورہ کمیٹی میں والدین، کوچنگ اداروں کے نمائندوں اور ماہر نفسیات کو بھی شامل کیاگیا ہے۔
یہ کمیٹی کوچنگ کے طلباءکےخودکشی واقعات کو روکنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جانے سے متعلق اپنی رپورٹ پندرہ دنکے اندر اندر داخل کرے گی