Last Updated on August 25, 2026 11:42 pm by INDIAN AWAAZ

پرائیویٹ یونانی میڈیکل کالجوں سے وابستہ اسپتالوں کو سرکاری گرانٹ دینے کا مطالبہ

دہرادون، 25 اگست 2026: آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی قومی جنرل باڈی میٹنگ تسمیہ کیمپس، دہرادون میں قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں اے اینڈ یو طبیہ کالج، قرول باغ، نئی دہلی کے سابق پرنسپل پروفیسر محمد ادریس نے بطور خصوصی مدعو شرکت کی، جبکہ کلیدی خطبہ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے پیش کیا۔


اجلاس میں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس اکیڈمک ونگ کے قومی صدر پروفیسر سیّد محمد عارف زیدی، قومی سکریٹری پروفیسر نفاست علی انصاری سمیت ملک بھر سے متعدد ماہرین، اطباء اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔


میٹنگ میں طبیہ کالجوں کے معیار، درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے سفارش کی کہ ملک کی ہر ریاست میں کم از کم ایک گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج کا قیام یقینی بنایا جائے، تاکہ طب یونانی کی تعلیم اور تحقیق کو مزید فروغ حاصل ہو۔
اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ مرکزی حکومت کے آیوش کمپونینٹ میں طب یونانی کو دیگر نظام ہائے طب کی طرح ہر سطح پر ترقی کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔ مقررین نے کہا کہ طب یونانی کی ترویج و ترقی میں طبیہ کالجوں کا بنیادی کردار ہے، اس لیے تمام پرائیویٹ یونانی میڈیکل کالجوں سے وابستہ اسپتالوں کو حکومت کی جانب سے مناسب گرانٹ فراہم کی جانی چاہیے۔


اس موقع پر ڈاکٹر شہناز پروین، ایڈووکیٹ شاہ جبیں قاضی، ڈاکٹر خورشید عالم، ڈاکٹر فہیم ملک، ڈاکٹر شکیل احمد ہاپوڑی، ڈاکٹر شمس الدین آزاد، ڈاکٹر فیضان احمد صدیقی، ڈاکٹر محمود احسن صدیقی، پروفیسر سیّد عبدالمجیب، پروفیسر محمد اعظم انصاری، ڈاکٹر محمد کاشف، ڈاکٹر محمد عبدالسلام، ڈاکٹر محمود یونس عثمانی، حکیم مظاہر عالم، ڈاکٹر ثبات احمد تیاگی، ڈاکٹر ظہیر یار خان، ڈاکٹر غیاث الدین صدیقی، ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر احسان احمد صدیقی، ڈاکٹر ناصر علی، ڈاکٹر مفتی جاوید انور، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی، حکیم رشادالاسلام، ڈاکٹر محمد رفیق، ڈاکٹر ایس کے ایل حمیدالدین، ڈاکٹر محمد ارشد غیاث، حکیم محمد ارشد گنگوہی، ڈاکٹر محمود عالم، ڈاکٹر ذکی الدین، ڈاکٹر مرزا آصف بیگ، حکیم یاسر اے قریشی، ڈاکٹر سیّد منصور جمال، ڈاکٹر محمد دانش، ڈاکٹر بلال رضوی، ڈاکٹر محمد اسلم، ڈاکٹر جی ایس اروڑا، ڈاکٹر محمد یوسف انصاری، ڈاکٹر خبیب احمد، مفتی محمد وصی اللہ، مفتی ضیاء الحق، شارق قریشی، شارق صدیقی، اسرار احمد اُجینی، خالد خان بھوپالی، ذہان احمد، قاری احمد قادری اور محمد عمران قنوجی سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔