Last Updated on June 10, 2026 1:43 pm by INDIAN AWAAZ

مالیگاؤں
جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی (منصورہ) کے زیرِ اہتمام جاری مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس کے شعبۂ میکانیکل انجینئرنگ کے سالِ آخر کے طلبہ کا گزشتہ روز پونے شہر کی معروف آلائیڈ ایرو سسٹم کمپنی میں کامیاب انتخاب عمل میں آیا۔ان طلبہ کو روزگار سے جوڑنے میں منصورہ انجینئرنگ کالج کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل کی مسلسل محنت اور رہنمائی کا اہم کردار رہا ہے۔ آلائیڈ ایرو سسٹم کمپنی میں جاب کے لیے منتخب ہونے والے طلبہ میں محمد فواذ، محمد اوسید، صائم مومن، سالک انجم، عبدالباسط، محمد کاشف، محمد امان، ساجد خان اور محمد رضا شامل ہیں۔ ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر پروفیسر اسماعیل عتیق انصاری اور ان کی ٹیم کی جانب سے طلبہ کی بہتر رہنمائی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔
اس موقع پر مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس کے ڈاکٹر شاہ عقیل احمد (پرنسپل، انجینئرنگ کالج)، ڈاکٹر یعقوب انصاری (پرنسپل، پالی ٹیکنک)، ڈاکٹر نوید حسین (ڈین ریسرچ)، پروفیسر اسماعیل عتیق (ٹی پی او) اور پروفیسر نورالامین (ہیڈ، ڈپلومہ میکانیکل) نے تمام منتخب طلبہ کا استقبال کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ اسی طرح جامعہ محمدیہ کے چیئرمین مولانا ارشد مختار صاحب اور جناب راشد مختار صاحب نے بھی کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ واضح رہے منصورہ انجینئرنگ کالج میں قائم ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل کی جانب سے ڈگری اور ڈپلومہ طلبہ کے روزگار کیلئے مسلسل جدوجہد جاری ہے نیز جاب ڈرئیوز کا اہتمام اور طلبہ کو کمپنیوں میں منتخب ہونے کیلئے مختلف پروگرامات کو منعقد بھی کیا جارہا ہے۔
(پریس ریلیز)
