Assembly Election Results – 2023

Chhattisgarh(90)

Party NameLeadWonTotal
BJP540054
Congress330033
Others03003

Madhya Pradesh(230)

Party NameLeadWonTotal
BJP15901160
Congress680068
Others02002

Mizoram(40)

Party NameLeadWonTotal
BJP00000
Congress00000
MNF00000
ZPM00000

Rajasthan(200)

Party NameLeadWonTotal
BJP10311114
Congress680270
Others140115

Telangana(119)

Party NameLeadWonTotal
AIMIM06006
BJP08008
BRS390140
Congress620264

Tweeted by AIR

راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی زبردست کامیابی کی جانب گامزن ہے، جبکہ تلنگانہ میں کانگریس کو سبقت حاصل ہے۔ ابھی تک کے رجحانات کے مطابق مدھیہ پردیش،راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی  کافی آگے چل رہی ہے۔ مدھیہ پردیش میں بی جے پی مسلسل پانچویں مرتبہ اقتدار میں آنے کیلئے تیار ہے۔ مدھیہ پردیش میں 230 سیٹوں میں سےحکمراں BJP کو 159 سیٹوں پر سبقت حاصل ہے، جبکہکانگریس 68 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ تین سیٹوں پر دیگر امیدواروں کو سبقت حاصل ہے۔وزیراعلیٰ اور بی جے پی  کے لیڈر شیوراج سنگھ چوہان  سیٹ پر 29 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ اِس کے علاوہ مرکزیوزیر نریندر سنگھ تومر اور پرہلاد پٹیل کو بھی سبقت حاصل ہے۔ اِدھر کانگریس کے لیڈراور سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ چھندواڑا حلقے سے آگے چل رہے ہیں۔ راجستھان میں 200 میںسے 199 اسمبلی حلقوں کیلئے ووٹنگ ہوئی تھی۔ انتخابی کمیشن نے ایک امیدوار کےانتقال کی وجہ سے ایک اسمبلی سیٹ پر چناؤملتوی کردیا تھا۔ ریاست میں بی جے پی کےامیدوار 112 سیٹوں پر آگے چل رہے ہیں، جبکہ کانگریس کو 71 سیٹوں پر سبقت حاصل ہے۔16 سیٹوں پر دیگر پارٹیوں اور امیدواروں کو سبقت حاصل ہے۔ راجستھان کے وزیراعلیٰاشوک گہلوت، سردار پورہ اسمبلی حلقے میں آگے چل رہے ہیں۔ کانگریس کے لیڈر سچنپائلٹ کو بھی ٹونک اسمبلی سیٹ پر سبقت حاصل ہے۔ راجستھان اسمبلی کے اسپیکر سی-پی-جوشیناتھ دوار سیٹ پر اپنے حریف BJP کے امیدوار وشو راج سنگھ میواڑ سے پیچھےچل رہے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں 90 میں سے 53 سیٹوں پر BJP کو سبقت حاصل ہے، جبکہ کانگریس کے امیدوار34 سیٹوں پر آگے چل رہے ہیں، جبکہ 2 سیٹوں پر دیگر امیدواروں کو سبقت حاصل ہے۔ چھتیسگڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل، پاٹن حلقے میں آگے چل رہے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ اور بی جے پی امیدواررمن سنگھ کو راج نند گاؤں سیٹ پر سبقت حاصل ہے۔ اِدھر نائب وزیراعلیٰ ٹی-ایس-سنگھ دیو، امبیکاپورحلقے میں چار ہزار سے زیادہ ووٹوں سے پیچھے چل رہے ہیں۔اِدھر بی جے پی  کے سرکردہ رہنما اور چھتیس گڑھ کے سابقوزیراعلیٰ رمن سنگھ نے زور دے کر کہا ہے کہ BJP ریاست میں اگلی سرکار بنائے گی۔ رائےپور میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر رمن سنگھ نے کہاکہ عوام نے بھوپیش بگھیلسرکار کو مسترد کردیا ہے اور وزیراعظم نریندر مودی کے وعدوں پر اعتماد کا اظہار کیاہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں خواتین اور کسانوں نے BJP کی حمایت کی ہے۔ جب اُن سے یہ پوچھا گیاکہ BJP کے اقتدار میں آنے کی صورت میں اُن کا رول کیا ہوگا، تو جناب رمنسنگھ نے کہاکہ وہ پارٹی کیلئے وقف ایک کارکن ہیں اور وہ پارٹی کے حکم کے مطابق کامکریں گے۔تلنگانہ میں 119 سیٹوں میں سے 66 پر کانگریس کو سبقت حاصل ہے، جبکہ بھارتراشٹرسمیتی 38 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ 10 سیٹوں پر BJP کو سبقت حاصل ہے، جبکہ AIMIM کے امیدوار 4 سیٹوں پر آگے چل رہے ہیں۔ ایک سیٹ پر دیگر امیدوار کوسبقت حاصل ہے۔تلنگانہ کے وزیراعلیٰ چندر شیکھر راؤکاما ریڈی حلقے میں پیچھے چل رہےہیں، جبکہ Gajwel حلقے میں اُنہیں سبقت حاصل ہے۔ میزورماسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کَل ہوگی۔