ویب ڈیسک

AMN
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات آج دوپہر سے شروع ہوں گے، ایران کے ساتھ رابطے مذاکراتی فریم ورک کے تحت ہو رہے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور ایران کی درخواست پر منسوخ کیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ خطے کے ممالک کی اپیل پر حملہ روکنے کا فیصلہ کیا، ایران پر حملہ ہوتا تو یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑا حملہ ہوتا، میں لوگوں کو مارنا نہیں چاہتا، میری ترجیح معاہدہ کرنا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کے کئی اتحادی بھی فوجی کارروائی کے بجائے سفارتی حل کے حامی ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر معاہدہ موجود ہے اور ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے پر بھی معاہدہ ہوگا۔معاہدہ ہی بہتر راستہ ہے،مذاکرات ناکام ہوئے تو تنازع مزید بڑھ سکتاہے۔
