AMN /WEB DESK

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سال 2047 تک بھارت ایک ترقی یافتہ ملک بن جائے گا اور بدعنوانی، ذات پات اور فرقہ واریت کیلئے ہماری قومی زندگی میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ جناب مودی نے نئی دلّی میں جی20 سربراہ اجلاس سے قبل ایک خبر رساں ایجنسی کے ساتھ انٹرویو میں یہ بات کہی۔وزیر اعظم نے کہا کہ جی 20 میں بھارت کے بیانات اور نظریے کو دنیا مستقبل کے ایک خاکے کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ مختلف شعبوں میں جی 20 کے وزارتی فیصلے، دنیا کے مستقبل کیلئے اہمیت کے حامل ثابت ہوں گے۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت کے نظریات، محض خیالات نہیں۔ در حقیقت بھارت کی جی 20 صدارت سے کئی مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ کرئہ ارض پر مستقبل کا کوئی بھی منصوبہ اُس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتا جب تک کہ سبھی کی آواز نہ سنی جائے۔ جناب مودی نے کہا کہ مستقبل قریب میں بھارت، دنیا کی چوٹی کی تین معیشتوں میں سے ایک ہوگا۔