قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے بہار، گجرات اور اترپردیش میں بہت سی جگہوں پر چھاپے مارے ہیں۔ یہ کارروائی پاکستان میں قائم مشتبہ غزوۂ ہند کی طرف سے چلائے جانے والے بنیاد پرست گروپ کے سلسلے میں کی گئی ہے۔ ایجنسی نے پانچ جگہوں، دربھنگہ میں ایک، پٹنہ میں دو، گجرات کے شہر سورت میں ایک اور بریلی میں ایک جگہ پر چھاپے مارے ہیں۔ چھاپوں کے دوران ایجنسی نے مجرمانہ نوعیت کا مواد برآمد کیا ہے جس میں ڈیجیٹل آلات اور دستاویزات شامل ہیں۔ اِس کیس کا انکشاف بہار میں پٹنہ ضلعے کے پھلواری شریف علاقے کے رہنے والے مرغوب احمد دانش کی گرفتاری کے بعد ہوا ہے۔ ملزم کو غزوۂ ہند گروپ کا ایک رکن پایا گیا جسے پاکستان میں مقیم کارندے چلا رہے تھے۔اِن کا مقصد بھارت کے علاقے میں غزوہ ہند قائم کرنے کیلئے، ایسے نوجوانوں کو بنیاد پرست بنانا تھا، جو اِس طرح کے نظریات کا اثر قبول کرتے ہیں۔ تحقیقات سے پتہ چلاہے کہ مرغوب، ایک واٹس ایپ گروپ غزوۂ ہند کا ایڈمن تھا جسے زین نام کے ایک پاکستان باشندے نے بنایا تھا

قومی جانچ ایجنسی نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے دہشت گردی کیلئے سرمایہ فراہم کرنے کے گروہ کے معاملے میں بہار کے پٹنہ اور دربھنگہ ضلعوں میں چھاپے مارنے کی کارروائی کی