وزیر اعظم مصر کے دورے پر ہیں۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ’آرڈر آف نائل‘ سے نوازا ہے۔

مصری صدر عبدالفتاح السيسی نے آج بھارتی وزير اعظم نريندری مودی سے قاہرہ ميں ملاقات کی ہے۔ نریندر مودی دو روزہ دورے پر ہفتہ 24 جون کی شام قاہرہ پہنچے تھے۔ يہ گزشتہ دو دہائيوں ميں کسی بھارتی وزير اعظم کا پہلا مصر کا دورہ ہے۔
السيسی نے آج اتوار کی صبح مودی کو ‘آرڈر آف دا نائل‘ سے نوازا، جو مصر کا اعلٰی ترين اعزاز ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی تعلقات کو مزيد بہتر بنانے پر اتفاق کيا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے دنیا میں سب سے زیادہ آبادی رکھنے والے ملک بھارت کی طرف سے مصر میں سرمایہ کاری بڑھانے پر بھی اتفاق کيا۔ مصر 105 ملین کی آبادی کے ساتھ عرب دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے اور ان نوں مالی مشکلات کا شکار ہے۔
مصری صدر کے ساتھ ملاقات کے دوران مودی نے انہیں بھارت ميں ستمبر ميں ہونے والے جی ٹوئنٹی اجلاس ميں شرکت ..کی دعوت بھی دی
دونوں رہنماﺅں نے دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری میں مزید گہرائی لانے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، جس میں تجارت و سرمایہ کاری، دفاع اور سلامتی، قابلِ تجدید توانائی، ثقافتی اور عوام سے عوام کے درمیان رابطے شامل ہیں۔ دونوں رہنماﺅں نے بھارت-مصر تعلقات کے پورے منظرنامے کا جائزہ لیا اور اقتصادی اور ثقافتی رابطوں میں مزید اضافہ کرنے سے اتفاق کیا۔صدر السیسی نے وزیر اعظم مودی کو مصر کے اعلیٰ ترین اعزاز “Order of the Nile” سے سرفراز کیا۔ جناب مودی نے اس اعزاز پر مصر کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اِس سے اُس گرم جوشی اور جذبے کا اظہار ہوتا ہے، جو مصر کے عوام، بھارت اور اُس کے لوگوں کے تئیں رکھتے ہیں۔ یہ 13 واں ایسا سب سے بڑا سرکاری اعزاز ہے، جو دنیا کے ملکوں نے جناب مودی کو دیا ہے۔ وزیر اعظم نے مصر کے اپنے ہم منصب مصطفی مَدبولی کا، مصر کے احراموں کی سیر کے دوران، اُن کے ہمراہ رہنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کی ثقافتی تاریخ پر بھرپور تبادلہ خیال کیا اور اِس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ اِن رابطوں میں، مستقبل میں، کس طرح، مزید گہرائی لائی جائے۔ قاہرہ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے خارجہ سکریٹری وِنے موہن کواترا نے کہا کہ دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ تعلقات کو ایک اہم شراکت داری کا روپ دینے سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کیے۔
ثقافت، آثارِ قدیمہ، قدیم باقیات اور مسابقت سے متعلق قانون کے میدانوں میں بھی، تین مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے۔ خارجہ سکریٹری نے بتایا کہ وزیر اعظم نے صدر السیسی کو، دلّی میں ستمبر میں ہونے والی G20 سربراہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔اس سے پہلے وزیر اعظم، دولت مشترکہ کے، Heliopolis قبرستان گئے اور اُن 4 ہزار 300 بہادر بھارتی سپاہیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جنہوں نے پہلی جنگِ عظیم کے دوران، مصر اور عدن میں اپنی جانیں قربان کر دی تھیں۔ انہوں نے الحکیم مسجد کا بھی دورہ کیا، جہاں اُن کا خیر مقدم، مصر کے، سیاحت اور قدیم باقیات کے وزیر ڈاکٹر مصطفی وزیری نے کیا۔ وزیر اعظم نے بوہرہ برادری کے رہنماﺅں سے بھی ملاقات کی، جو فاطمی دور کی اِس شیعہ مسجد کے متولی ہیں۔ انہوں نے بھارت اور مصر کے عوام سے عوام کے درمیان مضبوط رشتوں کو اُجاگر کیا۔ ایک ٹویٹ میں جناب مودی نے کہا کہ یہ مسجد، مصر کی مالامال وراثت اور ثقافت کا ایک واضح ثبوت ہے۔ جناب مودی، دو ملکوں امریکہ اور مصر کے اپنے کامیاب دورے کے بعد، دلّی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
