
شرح ترقی ساڑھے چھ فیصد رہنے کی بھی پیش گوئی
بھارتی ریزرو بینکRBI کے گورنر نے بتایاکہ بھارت میں صارفین کیلئے مارچ-اپریل 2023 کے دوران صارفین قیمت کے افراط زر میں کمی آئی ہے اور 2022-23 میں یہ چھ اعشاریہ سات فیصد سے کم ہوکر لچکدار زُمرے میں آگیا۔ تاہم تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق مجموعی طور پر افراط زَر اب بھی ہدف سے اوپر ہے اور 2023-24 کیلئے ہمارے تخمینوں کے مطابق اسی طرح رہنے کی امید ہے۔
RBI کی مالیاتی پالیسی کمیٹی نے مجموعی گھریلو پیداوار کی شرح ترقی چھ اعشاریہ پانچ فیصد رکھی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سہ ماہی بنیاد پر GDP کی شرح نمو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آٹھ فیصد، دوسری سہ ماہی میں ساڑھے چھ فیصد، تیسری سہ ماہی میں چھ فیصد اور چوتھی سہ ماہی میں پانچ اعشاریہ سات فیصد رہے گی۔ پالیسی جائزے کا اعلان کرتے ہوئے ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس نے بتایا کہ مالیاتی پالیسی کمیٹی نے پالیسی ریپوریٹ کی شرح چھ اعشاریہ پانچ فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔ اسی طرح سیاسٹینڈنگ ڈپازٹ فیسلیٹی چھ اعشاریہ دو پانچ فیصد اور مارجنل اسٹینڈنگ فیسلیٹی نیز بینک کی شرحیں چھ اعشاریہ سات پانچ فیصد بنی ہوئی ہیں۔
RBI کے گورنر شکتی کانت داس نے یہ بھی اعلان کیا کہ بینک اب غیرملکی کرنسی کیلئے RuPay Pre-Paid Cards جاری کرسکتے ہیں۔ اِس کے ساتھ ہی RBI نے E-Rupee
۲
ہر گھر جل پروگرام کی تعریف
عالمی صحت تنظیم کی ایک رپورٹ میں صحت عامہ اور معاشی بچت پر ہر گھر جل پروگرام کے اہم اثرات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ہر گھر جل کی رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ ملک کے تمام گھرانوں کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے جانے سے بیماریوں سے ہونے والی تقریباً چار لاکھ اموات کو روکا جاسکتا ہے۔ صرف اِس کامیابی کے نتیجے میں ہی تقریباً ایک سو ایک ارب امریکی ڈالر تک کی بچت ہوگی۔ ہر گھر جل سے متعلق رپورٹ میں اسہال کی بیماریوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، کیونکہ یہ پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے مسائل سے وابستہ بیماریوں کے مجموعی بوجھ میں خاطر خواہ اضافہ کرتے ہیں۔نئی دلّی میں رپورٹ جاری کئے جانے کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے نیتی آیوگ کے رُکن صحت ڈاکٹر وی کے پال نے کہا کہ ملک زندگیوں کو بچانے، خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے اور زندگی بسر کرنے میں آسانیاں فراہم کرنے میں صاف ستھرے پینے کے پانی کے کردار کا مشاہدہ کررہا ہے۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ کسی بھی پروگرام کا لوگوں کی زندگی کو بہتر بنائے جانے پر اس طرح سے براہ راست اثر نہیں پڑا ہے۔ 2019 سے پہلے دیہی علاقوں میں پانی کی سپلائی کی صورتحال چیلنج سے پُر تھی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2018 میں 44 فیصد دیہی آبادی سمیت بھارت کی کُل آبادی کو آبادی کے 26 فیصد کو، اُن کے گھروں میں پینے کا صاف پانی مہیا نہیں تھا۔
۳
آئندہ پانچ برس میں 220 سے زیادہ ہوائی اڈے، ہیلی پورٹس ہوں گے
شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جیوتر آدتیہ سندھیا نے کہا ہے کہ آئندہ پانچ برس میں بھارت میں مزید 200 سے 220 ہوائی اڈے، ہیلی پورٹس اور واٹر ایرو ڈرومس ہوں گے۔ وزیر موصوف 9 سال میں شہری ہوابازی کے شعبے میں کئے گئے کاموں کو اُجاگر کررہے تھے۔
گھریلو ہوائی ٹریفک کے اضافے کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب سندھیا نے مطلع کیا کہ 2013-14 میں گھریلو ہوائی مسافروں کی تعداد صرف 6 کروڑ تھی جو اب پچھلے 9 سال میں 130 فیصد بڑھ کر 14 کروڑ 50 لاکھ ہوگئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی ہوائی ٹریفک کی تعداد بھی 50 فیصد بڑھ کر سات کروڑ مسافروں تک پہنچ گئی ہے۔ جناب سندھیا نے کہا کہ بھارتی شہری ہوابازی دنیا میں تیسری سب سے بڑی ہوابازی مارکیٹ ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ پچھلے 9 برس میں گرینڈ فیلڈ ہوائی اڈوں کی تعداد بھی 3 سے بڑھ کر 14 ہوگئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیرالہ کے ساحل کے نزدیک مچھلیاں پکڑنے پر پابندی
کیرالہ کے ساحل کے نزدیک موٹر کشتیوں کے ذریعے مچھلیاں پکڑنے پر پابندی عائد ہوجائے گی جو 52 دن تک جاری رہے گی۔ اِس طرح کی پابندی ہر سال عائد کی جاتی ہے اور یہ اِس مرتبہ اگلے مہینے کی 31 تاریخ تک نافذ رہے گی۔اِس کے تحت مچھلیاں پکڑنے کے کام آنے والی چار ہزار سے زیادہ کشتیاں پابندی کی مدت کے دوران اپنا کام روک دیں گی۔ اِس مدت کے دوران ماہی گیروں کو مفت راشن فراہم کیا جائے گا۔ اِن دنوں میں مچھلیوں کی افزائش کی مناسبت سے مچھلیاں پکڑنے پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔
۳
پردھان منتری کسان سمردھی کیندر
حکومت نے زرعی قرضوں سے متعلق بنیادی سوسائٹیز PACs کو پردھان منتری کسان سمردھی کیندروں کے دائرے میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فی الوقت ملک بھر میں زرعی قرضوں سے متعلق امداد باہمی کی تقریباً ایک لاکھ بنیادی سوسائٹیز ہیں۔ امداد باہمی کی وزارت نے وزیراعظم نریندر مودی کے سہکار سے سمردھی کے تصور کو پورا کرنے کے لیے پانچ اہم فیصلے کیے ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ PACs کو نامیاتی کیمیاوی کھادوں بالخصوص Ferment کی گئی نامیاتی کھادوں اور Ferment کی گئی رقیق نامیاتی کھادوں کی مارکیٹنگ سے جوڑا جائے گا۔ جائزے کی بنیاد پر جو PACs کیمیاوی کھادوں کی خردہ فروخت کرنے والی سوسائٹیز کے طور پر کام نہیں کر رہی ہوں گی، انہیں مرحلے وار طریقے پر اُن کی مناسب کارکردگی کی بنیاد پر انہیں خردہ فروخت کرنے والی سوسائٹیز کے طور پر کام کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ یہ فیصلے امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ کی کیمیکل اور کیمیاوی کھادوں کے وزیر منسکھ مانڈویا کے ساتھ نئی دلی میں ایک ملاقات کے بعد کیے گئے
5,
بی ایس این ایل کیلئے نواسی ہزار کروڑ روپئے کے یکیج کو منظوری
ایک اہم پیشرفت کے تحت حکومت نے 89 بی ایس این ایل ہزار 47 کروڑ روپے کی کُل لاگت کے ساتھ بھارت سنچارنگم لمیٹڈ کیلئے تیسرے بحالی پیکج کو منظوری دے دی ہے۔ اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے کل بحالی پیکج کو منظوری دی، جس میں Equity Infusion کے ذریعے BSNL کیلئے 4G اور 5G اسپیکٹرم کی الاٹمنٹ شامل ہے۔ BSNL کا منظور شدہ سرمایہ کو ایک لاکھ پچاس ہزار کروڑ روپئے سے دو لاکھ دس ہزار کروڑ روپئے کیا جائے گا۔ بحالی پیکیج کے ساتھ ہی BSNL ایک مستحکم ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنی ہوگی جس کی توجہ بھارت کے دور دراز علاقوں میں کنیکٹی ویٹی فراہم کرنا ہوگی۔
اس اسپیکٹرم کے الاٹمنٹ کے ساتھ BSNL مختلف کنکٹیویٹی پروجیکٹوں کے تحت پورے ہندوستان میں 4G اور5G خدمات اور دیہی اور غیراحاطہ کئے گئے گاو وں میں 4G کوریج فراہم کرسکے گا۔یہ ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کیلئے فکسڈ وائرلیس رسائی کی FWA خدمات بھی فراہم کرسکے گا۔حکومت نے 2019 میں ًَِBSNL اور MTNL کیلئے پہلا بحالی پیکج منظور کیاتھا۔اس میں 69 ہزار کروڑ روپے کی رقم خرچ ہوئی تھی اور اس سے BSNL اور MTNL کیلئے استحکام آیا تھا۔2022 میں حکومت نے ایک اعشاریہ چھ چار لاکھ روپے کی رقم کے ساتھ BSNL اور MTNL کیلئے دوسرا بحالی پیکج منظور کیاتھا۔
کابینہ نے ہوڈا سٹی سینٹر سے گروگرام کے سائبر سٹی تک دوارکا ایکسپریس کے ساتھ میٹرو کی توسیع کو بھی منظوری دی ہے۔یہ پروجیکٹ پوری طرح زمین سے اوپر ہوگا جس پر تقریباً پانچ ہزار 452 کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔ مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ اِس مرحلے میں میٹرو 28 کلو میٹر سے زیادہ کی دوری طے کرے گی، جس میں 27 اسٹیشن ہوں گے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ چار سال میں اِس پروجیکٹ کو مکمل کرلیا جائے گا۔
ایک اور اہم فیصلے میں حکومت نے کل مارکیٹنگ سیزن 2023-24 کیلئے تمام ضروری خریف فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت MSP میں اضافے کو منظوری دی ہے۔
اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے کسانوں کو اُن کی فصلوں کی بہتر قیمت اور فصلوں کو متنوع بنانے کی حوصلہ افزائی کو یقینی بنانے کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے۔
7
:
فرضی آفر لیٹر کے معاملے پر ملک واپس بھیجے جانے کے خطرے کا سامنا کرنے والے طلبائکو بڑی راحت
ان بھارتی سابق طالب علموں کو، جنہیں فرضی آفر لیٹر کے معاملے پر ملک واپس بھیجے جانے کے خطرے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ایک بڑی راحت ملی ہے۔ کیونکہ کناڈا کی ایک پارلیمانی کمیٹی نے متفقہ طورپر سرحدی خدمات سے متعلق ایجنسی پر زور دیا ہے کہ وہ اس عمل کو روک دے۔ کمیٹی کے مطابق ان طلبا کے ساتھ بھارت میں قائم تعلیم سے متعلق غیرمعتمد کنسلٹینٹس کے ذریعہ دھوکہ دہی کی گئی ہے، تاکہ وہ کالج میں داخلے کیلئے فرضی لیٹر کے ساتھ کناڈا میں داخل ہوسکیں۔ کنزرویٹیو پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ Drad Redekopp نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ یہ خبر دی ہے کہ کنزرویٹیو کی طرف سے چار ہفتے سے زیادہ کی مدت میں چار مرتبہ اِس معاملے کو کمیٹی میں لائے جانے کی کوشش اور 10 ہزار افراد کے دستخط کے ساتھ ایک درخواست دائر کئے جانے کے بعد لیبرس اور NDP نے آخرکار اِس معاملے پر تبادلہ خیال کرنے کی راہ ہموار کی۔ اِس فیصلے کا اعلان ایک بھارتی شہری لوپریت سنگھ کو، 13 جون کو ملک سے واپس بھیجے جانے سے چند دن روز پہلے کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وزارت نے اس معاملے کو اٹھایا ہے اور یہ ان طلبا کے ساتھ ناانصافی ہے، جنہوں نے نیک نیتی کے ساتھ تعلیم حاصل کی۔ طلبا کیلئے کسی حل کے نکالے جانے کا وعدہ کرتے ہوئے وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے بھی اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی سرکار قصورواروں کی شناخت کئے جانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے، متاثرین کو سزا دینے پر نہیں۔
