
جنوبی کیرولینا کی سابق گورنر اور اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفارت کار نِکّی ہیلی نے اعلان کیا ہے کہ وہ صدر کے عہدے کیلئے کوشش کریں گی۔ وہ ریپبلکن پارٹی سے وابستہ پہلی امیدوار ہوں گی، جو پارٹی کی طرف سے نامزدگی کیلئے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج کریں گی۔ نِکّی ہیلی، ٹرمپ انتظامیہ میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔ انھوں نے اپنی طرف سے پوسٹ کئے گئے ایک ویڈیو میں اعلان کیا ہے کہ نئی نسل کی قیادت کا یہی وقت ہے۔ نِکّی ہیلی، بھارت نژاد ہیں اور اُن کی پیدائش جنوبی کیرولینا کے Bamberg میں ہوئی تھی۔ وہ ریاست کی پہلی خاتون گورنر بنیں اور وہ پہلی بھارت نژاد امریکی ہیں، جنہوں نے ریاست کی قیادت کی ہے۔
