WEB DESK

بہت سے یوروپی ملکوں نے برطانیہ کے سفر پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ پابندی، برطانیہ کی طرف سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کی نئی قسم کی اطلاع دیئے جانے کے بعد عائد کی گئی ہے۔
آئرلینڈ ،جرمنی، فرانس ، اٹلی ، نیدر لینڈز اور بیلجئم نے اپنے یہاں آنے والی پروازوں کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوروپی یونین کی آج ایک میٹنگ میں اِس نئے چیلنج سے ، مزید تال میل کے ساتھ نمٹنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ لندن اور جنوب مشرقی انگلینڈ میں نئی قسم کا یہ کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیلا ہے۔
وزیر اعظم بورس جانسن نے متعلقہ علاقوں پر نئے سرے سے چار سطحی پابندیاں عائد کی ہیں اور کرسمس تقریبات کے دوران ضابطوں میں کی جانے والی نرمی کو منسوخ کر دیا ہے۔
صحت سے متعلق اعلیٰ حکام نے بتایا کہ نئے قسم کا یہ وائرس 70گنا زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔امید ہے کہ یوروپ میں امریکہ اور برطانیہ کی طرز پر کرسمس کے بعد بڑے پیمانے پر ویکسین کی ایک مہم شروع کی جائے گی۔